کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ضرورت

ترجمان کے مطابق کووڈ-19 کی ممکنہ تیسری لہر سے بچاؤ کے لئے کووڈ پروٹوکول کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے جیسے باہم دوری قائم رکھنا، صابن سے ہاتھ دھونا اور ماسک کا استعمال کرنا وغیرہ

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

شملہ: ہماچل پردیش میں کورونا وبا کی ممکنہ تیسری لہر کے نقطۂ نظر سے ریاست کے عوام کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ یہ اطلاع محکمہ صحت کے ایک ترجمان نے آج یہاں دی۔ ترجمان نے کہا کہ تیسری لہر سے بچنے اور کووڈ وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں اور چیف میڈیکل افسر (سی ایم او) کو اپنے اپنے ضلع میں کووڈ- 19 کے ٹیسٹ کے لیے ترجیح والوں اور گروپس کو نشان زد کرنے پر زیادہ زور دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور سی ایم او اپنے ضلع میں کووڈ- 19 متاثرہ افراد کے رابطے میں آنے والے افراد، زکام جیسی علامات والے افراد، جیل کے قیدیوں، تعلیمی اداروں، ہاسٹل، فیکٹری یا انڈسٹریز میں کام کرنے والے مزدوروں، صحت اہلکاروں، نرسنگ ہوم، سیاحتی مقامات، ہوٹل سمیت دیگر بھیڑ بھاڑ والے مقامات میں نشان زد آبادی اور اداروں میں کووڈ-19 ٹیسٹ کو ترجیح دینے کے لیے کہا گیا ہے۔


ترجمان کے مطابق کووڈ-19 کی ممکنہ تیسری لہر سے بچاؤ کے لئے کووڈ پروٹوکول کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے جیسے باہم دوری قائم رکھنا، صابن سے ہاتھ دھونا اور ماسک کا استعمال کرنا وغیرہ کووڈ ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کرنا یقینی بنایا جانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔