یوگی کی دوسری مدت کار میں خواتین کی فلاح پر خاص نظر ہوگی: بی جے پی ذرائع

آفیشیل ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ حکومت اپنے دوسرے میعاد کار میں خواتین کو روزگار دینے اور خود کا کاروبار شروع کرنے جیسے مواقع سے جوڑے کی کوششیں تیز کرے گی۔

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش میں دوسری بار حکومت بنانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت اگلے پانچ سالوں میں خطہ افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والی خواتین پر خصوصی توجہ رکھے گی۔ آفیشیل ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ حکومت اپنے دوسرے میعاد کار میں خواتین کو روزگار دینے اور خود کا کاروبار شروع کرنے جیسے مواقع سے جوڑے کی کوششیں تیز کرے گی۔ اس کے لئے اس نے آٹا۔ مسالہ چکی اسکیم کے خاکے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ حکومت سازی کے فوراً بعد کاسٹ فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن اپنی اس اسکیم کا فائدہ خواتین کو فراہم کرنے کے لئے جنگی پیمانے پر کام کا آغاز کرے گا۔

ریاستی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں میں خطہ افلاس سے نیچے زندگی گزارنے والی خواتین کو بااختیار بانے اور روزگار سے جوڑنے ان کے کاروبار قائم کرنے کے لئے بڑی سطح پر کام کئے ہیں۔ اب نئی حکومت بنے پر ان کوششوں کو مزید تیزی سے اضلاع کے گاؤں گاؤں تک نافذ کیا جائے گا۔ اسکیم کے تحت خواتین کو آٹا اور مسالہ چکی کی اکائی قائم کرنے کے لئے گرانٹ دی جائے گی۔


قابل ذکر ہے کہ حکومت کی کوشش خواتین کو بااختیار بنانے کی ہے۔ اس ضمن میں آٹا۔ مسالہ چکی قائم کرنے کی اسکیم بھی خواتین کی باختیاری میں معاون ثابت ہوگی۔ ان کو روزگار کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ہی کنبے کی روزی۔روٹی کے لئے مضبوط بنائیں گی۔

حکومت کی اسکیم کے تحت سب سے پہلے ریاست کے 18 ڈویژنوں کے فی اضلاع میں 125 خواتین کو مستفید کیا جائے گا۔ کل 2250 خواتین اس اسکیم سے جڑ کر اپنے آٹا۔مسالہ چکی کی اکائی قائم کرسکیں گی۔ اکائی کے قیام کے لئے فی خاتون 20 ہزار روپئے فراہم کئے جائیں گے۔ اس میں 10 ہزار روپئے گرانٹ کی شکل میں اور باقی رقم سود سے پاک قرض کے طور پر خصوصی مرکزی حکومت کی جانب سے بطور تعان دیا جائے گا۔


حکومت نے اس اسکیم کو پائلٹ پروجکٹ کے طور پر 02 اضلاع سے شروع کرتے ہوئے 17 خواتین کو مستفید کرچکی ہے۔ باقی اضلاع میں خواتین کو اسکیم سے جوڑنے کی تیاری اب مزید تیز کردی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔