ایلیویٹیڈ سڑک کا افتتاح کیا یوگی نے، تعریف ملی اکھلیش کو

دہلی اور یو پی کو جوڑنے والی ایلیویٹیڈ سڑک کا افتتاح وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہاتھوں ضرور کیا گیا لیکن ’رام رام جپنا، پرایا کام اپنا‘ کہہ کر سوشل میڈیا پر شکریہ اکھلیش یادو کا ادا کیا جا رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج غازی آباد میں ایک ایلیویٹیڈ سڑک کا افتتاح کیا۔ لیکن دہلی کو غازی آباد سے جوڑنے والی اس سڑک کی سوغات کے لیے سوشل میڈیا پر سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔ ایسی خبریں بھی مل رہی ہیں کہ وزیر اعلیٰ کے پہنچنے سے پہلے ہی سماجوادی پارٹی کارکنان نے اس سڑک کا افتتاح کر کے اسے کھول دیا جس کے بعد حرکت میں آئی پولس نے آناً فاناً سماجوادی پارٹی کارکنان کی پکڑنا شروع کر دیا اور ان کے خلاف معاملہ درج کر لیا۔ اتنا ہی نہیں کئی سینئر سماجوادی پارٹی کارکنان اور لیڈروں کو ان کے گھروں میں نظر بند بھی کر دیا گیا ہے۔

ایلیویٹیڈ سڑک کا افتتاح کیا یوگی نے، تعریف ملی اکھلیش کو

دراصل دہلی-اتر پردیش سرحد پر اتر پردیش گیٹ سے غازی آباد کے راج نگر ایکسٹینشن کا کام 2014 میں اکھلیش یادو حکومت کے دور میں شروع ہوا تھا۔ غازی آباد اتھارٹی اسے ملک کا سب سے لمبا ایلیویٹیڈ قرار دے رہا ہے۔ اس پر 1400 کروڑ سے زیادہ کا خرچ آیا ہے۔ اسی لیے اس روڈ سے متعلق اکھلیش یادو کا شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔

سماجوادی پارٹی ترجمان پنکھڑی پاٹھک نے اس سلسلے میں یوگی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ دوسرے منصوبوں کی طرح اس پروجیکٹ کا سہرا بھی اپنے سر باندھنا چاہتی ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں لکھا ہے ”رام رام جپنا، پرایا کام اپنا“۔

پنکھڑی پاٹھک نے موجودہ یوگی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو سڑکوں، پلوں اور عمارتوں کو بنائے جانے کی خبریں آتی تھیں، لیکن اب صرف 100 فٹ اونچی مورتیاں بنانے کے دعوت نامے آتے ہیں۔ حکومت کی ترجیحات بدل گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔