اناؤ عصمت دری: یوگی حکومت نے چیف سکریٹری برائے داخلہ کو ہٹایا، 26 افسروں کے تبادلے

اناؤ عصمت دری متاثرہ کے ساتھ سڑک حادثہ میں بدنامی ہونے کے بعد سیاسی نقصان کا ’ڈیمیج کنٹرول‘ کرنے کی کوشش شروع ہو گئی ہے۔ یوگی حکومت نے چیف سکریٹری برائے داخلہ اروند کمار کو عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

سون بھدر میں قتل عام اور اناؤ عصمت دری متاثرہ کو سڑک حادثے میں جان سے مارنے کی کوششوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد یو پی کے نظام قانون پر اٹھ رہے سوالوں کے درمیان یوگی حکومت نے چیف سکریٹری (داخلہ) اروند کمار کو ان کے عہدہ سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ اب ایڈیشنل چیف سکریٹری (انفارمیشن) اونیش کمار اوستھی کو نیا چیف سکریٹری برائے داخلہ بنایا گیا ہے۔ اروند کمار کو ٹرانسپورٹیشن محکمہ میں چیف سکریٹری کے عہدہ پر بھیجا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ تین مہینے سے خالی زراعتی پروڈکشن کمشنر کے عہدہ پر بھی ایڈیشنل چیف سکریٹری آر کے تیواری کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

لکھنؤ میں طویل عرصہ سے بحث جاری ہے کہ چیف سکریٹری اروند اور ڈی جی پی او پی سنگھ کے درمیان تال میل نہیں ہے۔ یہ بات سیاسی گلیارے میں موضوع بحث بنی ہوئی تھی۔ کہا جا رہا تھا کہ حکومت ڈی جی پی کو زیادہ توجہ دے رہی ہے۔ انتظامیہ سطح کی اعلیٰ سطحی میٹنگوں تک میں چیف سکریٹری کی جگہ ڈی جی پی کو اہمیت دی جا رہی ہے۔ پولس محکمے میں کافی دنوں سے یہ دعوے کیے جا رہے تھے کہ انتظامیہ سطح پر محکمہ داخلہ میں کبھی بھی بدلاؤ ہو سکتا ہے۔


اناؤ عصمت دری: یوگی حکومت نے چیف سکریٹری برائے داخلہ کو ہٹایا، 26 افسروں کے تبادلے

انہی سب قیاس آرائیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے منگل کو یو پی حکومت نے وزیر اعلیٰ کے پسندیدہ افسر اونیش اوستھی کو چیف سکریٹری برائے داخلہ بنا دیا۔ اوستھی کے پاس شروع سے ہی اطلاعات جیسا اہم محکمہ اور ایکسپریس وے جیسے کام سے جڑی تنظیم یو پی ڈا کی ذمہ داری بنی ہوئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی ذمہ داری دئیے جانے کے باوجود سیاحت چھوڑ ان کے پاس پہلے کی سبھی ذمہ داریاں بنائے رکھی گئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔