یوگی حکومت بتائے کہ ادھورے کام کب پورے ہوں گے: اکھلیش یادو

اکھلیش یادو نے مارٹ کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، بی جے پی حکومت سماجوادی پارٹی کے کاموں کا دوبارہ افتتاح اور قوم کے نام منسوب کر رہی ہے اور اب تو وہ یہ کام تین تین مرتبہ کرنے لگی ہے۔

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / تصویر آئی اے این ایس
اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو / تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایک ہی منصوبہ بندی کی کئی کئی مرتبہ افتتاح کر رہے ہیں۔ بھدوہی میں ’کارپوریٹ ایکسپو مارٹ‘ کو عوام کے نام منسوب کرنے کی تقریب پر انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت اس منصوبہ کو تیسری مرتبہ عوام کے نام منسوب کر رہی ہے، اسے بتانا چاہیے کہ بابت پور-بھدوہی روڈ پر بقیہ ادھورے کاموں کو کب پورا کیا جائے گا۔

اکھلیش یادو نے جمعرات کو مارٹ کی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، بی جے پی حکومت سماجوادی پارٹی کے کاموں کا دوبارہ افتتاح اور قوم کے نام منسوب کر رہی ہے اور اب تو وہ یہ کام تین تین مرتبہ کرنے لگی ہے۔ بھدوہی کارپوریٹ ایکسپو مارٹ کے لئے ہونے والی تقریب کو تیسری مرتبہ ہونے والی افتتاحی تقریب قرار دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے پوچھا کہ حکومت یہ بتائے کہ بابت پور-بھدوہی روڈ پر ادھورے پڑے کام کب پورے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دکھاوے کے ایونٹ منیجمنٹ میں عوام کا پیسہ برباد کرنے سے باز آئے۔


خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی نے جمعرات کے روز 75 ایکڑ زمین پر 180 کروڑ روپے کی لاگت سے بنے بھدوہی قالین ایکسپو مارٹ کا افتتاح کیا۔ حکومت کا دعوی ہے کہ اس بازار میں ملک و بیرون کے خریددار اور مقامی قالین کے تخلیق کاروں کو ایک ہی چھت کے نیچے کاروبارے کے مواقع فراہم ہوں گے۔

قالین ایکسپور مارٹ ہائی ٹیک سہولیات سے آراستہ ہے۔ اس میں 94 دکانیں ہیں اور گراؤنڈ فلور پر 30، فرسٹ فلور پر 31 اور سیکنڈ فلور پر 33 دکانیں ہیں۔ مارٹ کی چھت پر کینٹین اور کیفیٹیریا تعمیر کیے گئے ہیں۔ یوگی حکومت کا دعوہی ہے کہ وہ تین منزلہ کارپوریٹ مارٹ کے ذریعے کارپوریٹ صنعت کو ملک اور بیرون میں نئی بلندیوں پر پہنچانے جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔