کاس گنج فساد کے لیے یوگی حکومت ذمہ دار: کانگریس

کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ پورے واقعہ کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تفتیش کرائی جائے اورا س کے لئے ہائی کورٹ کے موجودہ جج کو مقرر کیا جائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے اترپردیش کے کاس گنج میں فرقہ وارانہ فسادات کے لئے ریاست کی یوگی حکومت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان کی تفتیش عدالت کے موجودہ جج سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری نے آج یہاں پارٹی صدر دفتر میں نامہ نگاروں سے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے کاس گنج میں تشدد جاری ہے اور اس کا اثر ریاست کے دوسرے حصوں پر بھی پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اترپردیش حکومت اور مقامی انتظامیہ صورتحال سے نپٹنے میں پوری طرح ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کاس گنج میں فساد بھڑکانے والے لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پورے واقعہ کی آزادانہ اور غیرجانبدارانہ تفتیش کرائی جانی چاہئے اورا س کے لئے ہائی کورٹ کے موجودہ جج کو مقرر کیا جانا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔