یوگی حکومت پرینکا گاندھی کی مقبولیت سے خائف، اس لئے ’لکھنؤ خاتون میراتھن‘ کو اجازت نہیں دی گئی

لکھنؤ میں 26 دسمبر کو کانگریس کی مجوزہ ’خاتون میراتھ‘ کو ضلع انتظامیہ سے اجازت نہ ملنے سے ناراض کانگریس نے کہا کہ پرینکا گاندھی کی مقبولیت سے یوگی حکومت خائف ہے، اس لئے میراتھن کی اجازت نہیں دی گئی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں 26 دسمبر کو کانگریس کی مجوزہ ’خاتون میراتھ‘ کو ضلع انتظامیہ سے اجازت نہ سے ناراض کانگریس نے کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی مقبولیت سے یوگی حکومت خائف ہے اور اسی لئے میراتھن کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

پارٹی ترجمان سپریا شرینیت نے ہفتہ کو یہاں میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے تئیں یوپی کی لڑکیوں کے کشش کو دیکھتے ہوئے یوگی حکومت خوف زدہ ہے اور یہی وجہ ہے پارٹی کو میراتھن کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے اس کے لئے کووڈ پروٹوکول کا حوالہ دیا ہے۔


انہوں نے سوال کیا کہ’ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج ہی اکانہ اسٹیڈیم میں پروگرام کیا ۔کیا وہاں دفعہ 144 نافذ نہیں ہے کیا بی جے پی کے پروگراموں میں کووڈ کا خطرہ نہیں ہے۔ کچھ دن پہلے محکمہ سیاحت نے اسی 1090 چوراہے سے میراتھن کرائی تھی پھر ’لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں‘ میراتھن کو اجازت کیوں نہیں دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ میراتھن کی اجازت نہ دینا یوگی حکومت کے تاناشاہ رویہ کا مظہر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔