یوگی حکومت ’اشتہارات‘ سے کسانوں کی بدحالی نہیں چھپا سکتی: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’کسا ن اس ملک کی روح ہیں، اترپردیش حکومت پورے صفحہ پر مبنی اشتہارات شائع کر کے کسانوں کی بدحالی کو چھپا نہیں سکتی ہے۔‘‘
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ایک بار پھر سوشل میڈیا کے ذریعہ اتر پردیش کی یوگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانپور دیہات میں فصل بربادی کے بعد پریشان کسان کی خودکشی کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پرینکا گاندھی نے پیر کے روز ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کسا ن اس ملک کی روح ہیں۔ اترپردیش حکومت پورے صفحہ پر مبنی اشتہارات شائع کر کے کسانوں کی بدحالی کو چھپا نہیں سکتی ہے، بتایئے آپ نے کیا کیا ؟‘‘
اس ٹوئٹ میں پرینکا گاندھی نے پانچ نکات پر مبنی سوال یوگی حکومت کے سامنے رکھے ہیں۔ انھوں نے پوچھا ہے کہ ’’بتائیے آپ نے کیا کیا؟ 1. آوارہ مویشیوں کو لے کر؟، 2. فصل نقصان کے معاوضے پر؟، 3. گنّے کی قیمت کی ادائیگی پر؟، 4. سیاہ زرعی قوانین پر؟، 5. مہنگائی اور بجلی کی قیمت کو لے کر؟‘‘
واضح رہے کہ پرینکا گاندھی اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر لگاتار ریاست کا دورہ کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا کے ذریعہ یوگی حکومت کی ناکامیوں کو لوگوں کے سامنے رکھ رہی ہیں۔ دلت، پسماندہ اور اقلیتی طبقہ کے خلاف بی جے پی حکومت میں ہو رہے مظالم کے خلاف بھی وہ لگاتار آواز اٹھا رہی ہیں۔ ساتھ ہی وہ مرکز کی مودی حکومت کے خلاف بھی آواز اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹ رہی ہیں۔ وہ لگاتار کسانوں اور بے روزگار نوجوانوں کی آواز بلند کر رہی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔