'خاتون سیکورٹی پر سیشن' کے بجائے یوگی 'فوٹو سیشن' میں مشغول: پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'یوپی میں گزشتہ ایک ہفتے میں خواتین کے خلاف جرائم کے 13 خوفناک واقعات پیش آئے۔ خبروں کے مطابق چار واقعات میں متاثرین کا قتل کردیا گیا یا متاثرہ نے خودکشی کرلی۔
لکھنؤ: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش کو خواتین کے لئے غیر محفوط ریاست قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو اس معاملے میں خصوصی سیشن بلانے کا وقت نہیں ہے اور وہ فوٹو سیشن میں مشغول ہیں۔
پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا 'یوپی میں گزشتہ ایک ہفتے میں خواتین کے خلاف جرائم کی 13 خوفناک واقعات پیش آئے۔ خبروں کے مطابق چار واقعات میں متاثرین کا قتل کردیا گیا یا متاثرہ نے خودکشی کرلی۔ خواتین سیکورٹی کی یہ خستہ حالت کافی پریشان کرتی ہے۔ وزیر اعلی صاحب کو اس پر "اسپیشل سیشن" کرنے کا وقت نہیں ہے۔ ہاں فوٹو سیشن جاری ہے۔
کانگریس لیڈر نے ٹوئٹ کے ساتھ تاریخوں کا حوالہ دیتے ہوئے جرائم کے اعداد و شمار پیش کیے ہیں جس میں نو اکتوبر کو نوئیڈا میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، دس کو ہردوئی میں 5 سالہ معصومہ کے ساتھ ریپ،11کو جھانسی میں پالی ٹیکنیک طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، 12کو سہارنپور، گونڈہ، ہاتھرس، ہاپوڑ اور پرتاپ گڑھ کے واقعات، 13 کو چترکوٹ اور آگرہ و 14 کو مرادآباد میں لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کا ذکر ہے'۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔