تیل کی قیمتوں میں 80 پیسے کا اضافہ، اب تک ایک لیٹر پٹرول پر بڑھ گئے 10 روپے

تیل کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اب دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔

پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
پٹرول-ڈیزل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

دہلی: تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ تیل کمپنیوں نے ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اب تک پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوچکا ہے۔ بدھ کے لیے تیل کمپنیوں نے پٹرول کی قیمت میں 74 سے 84 پیسے کا اضافہ کیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 75 سے 85 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اب دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف ممبئی میں پٹرول کی قیمت اب 120.51 روپے اور ڈیزل کی قیمت 104.77 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 115.12 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 99.83 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں، چنئی میں بھی پٹرول 110.85 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.94 روپے فی لیٹر ہے۔


اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ سال 4 نومبر سے ان دونوں ایندھن کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔ اپوزیشن کا واضح طور پر الزام ہے کہ مودی حکومت نے پانچ ریاستوں میں انتخابات کی وجہ سے تیل کمپنیوں کو قیمت بڑھانے سے روکا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔