بی جے پی میں نریندر مودی دُریودھن اور امت شاہ دُشاسن کی طرح ہیں: یشونت سنہا

سنہا نے کہا کہ بی جے پی نے جان بوجھ کر پہلے پارٹی میں جمہوریت کو ختم کیا اور اب سماج اور ملک سے جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سلطان پور: سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا نے بی جے پی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

راجیہ سبھارکن و عاپ لیڈر سنجے سنگھ کی تنظیم آزاد سماج سیوا سمیتی کے 23 ویں سالانہ جشن اور امرشہید خودیرام بوس کی یادمیں غریبوں کی امدار کے لئے منعقد پروگرام میں شرکت کرنے یہاں پہنچے سنہا نے کہا کہ بی جے پی نے جان بوجھ کر پہلے پارٹی میں جمہوریت کو ختم کیا اور اب سماج اور ملک سے جمہوریت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہابھارت میں کوروؤں کا ذکر ہوتا ہے تو ہم دریودھن اور دشاسن کے علاوہ تیسرے کا ذکرنہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح بی جے پی میں وزیر اعظم نریندر مودی دریودھن اور امت شاہ دشاسن کی طرح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی آج اسی صورتحال میں پہنچ گئی ہے۔ فی الحال یہ ملک کا مسئلہ نہیں ہے۔ آج ہمارے ملک کی جمہوریت محفوظ رہنا چاہےی۔ جب بھی اگلا موقع آئے گا ہم جمہوری حقوق کا استعمال کرتے ہوئے جمہوریت پر خطرہ پیدا کرنےوالوں کو اقتدار سے باہر کر دیں گے۔ یہ میں کسی پارٹی کی بات نہیں کررہاہوں۔ کیونکہ کوئی بھی پارٹی یا کوئی بھی اتحاد ہو، آنے والے 2019 کے عام انتخابات میں ان لوگوں نے بھی یہ حرکت کی، جو آج ہورہی ہے تو سب سے پہلی آواز سنجے سنگھ کی اور میری ہوگی۔ ہم لوگ ان کو بھی برداشت نہیں کریں گے۔

سابق وزیر خزانہ نے سلطان پور کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے جمہوریت کی حفاظت کرنے کے لئے یہاں پھرایک مشعل جلائی۔

اس سے قبل ضلع کے سینئر ادیب کمل نین پانڈے، ایم ایل سی شیلندر پرتاپ سنگھ نے بھی خطاب کیا۔ تنظیم کے صدر اشوک سنگھ نے بتایا کہ اس امداد فراہم کرنے والے پروگرام میں 1200 رضائی، 500 کمبل، 20 سلائی مشین، 10 رکشا ٹھیلہ، کےلئے پہلے طے ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Dec 2018, 10:09 PM