کانگریس رکن اسمبلی یشومتی ٹھاکر کو کرناٹک کی ذمہ داری
یشومتی ٹھاکر وینو گوپال کے ساتھ کرناٹک میں پارٹی کا کام کاج دیکھیں گی یعنی وہ کرناٹک کے لئے اے آئی سی سی انچارج ہوں گی۔
کانگریس میں بدلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ اب مہاراشٹر کی رکن اسمبلی یشومتی ٹھاکر کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی ) کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ یشومتی ٹھاکر وینو گوپال کے ساتھ کرناٹک میں پارٹی کا کام کاج دیکھیں گی یعنی وہ کرناٹک کے لئے اے آئی سی سی انچارج ہوں گی۔
ادھر کل کانگریس صدر راہل گاندھی نے جناردن دویدی کی جگہ راجستھان کے سابق وزیر اعلی اشوک گہلوت کو تنطیم اور تربیت کی ذمہ داری سونپی تھی ۔ واضح رہے اس فیصلے سے جہاں اشوک گہلوت کا قد بڑھا ہے وہیں جناردن دویدی کے آگے کے کردار کو لے کر سوال کھڑے ہو گئے ہیں کیونکہ اب وہ راجیہ سبھا کے رکن بھی نہیں ہیں اور پارٹی کے جنرل سکریٹری بھی نہیں رہیں گے ۔ ادھر کانگریس کے حالیہ پلینری اجلاس میں بھی یہ پہلی مرتبہ تھا کہ جب جناردن دویدی کسی مرکزی کردار میں نظر نہیں آئے۔ کانگریس صدر نے ویسے دھیرے دھیرے پارٹی میں تبدیلیاں شروع کر دی ہیں لیکن اس تبدیلی کو ابھی تک کی بڑی تبدیلی تصور کیا جا رہا ہے۔
گہلوت کے ساتھ کانگریس صدر راہل گاندھی نے گجرات کی ذمہ داری رکن پارلیمنٹ راجیو ساتو کو دی اور سابق مرکزی وزیر جتیندر سنگھ کو اڈیشہ کی ذمہ داری سونپی۔ کانگریس سیوا دل کی بھی ذمہ داری اب مہندر جوشی سے لے کر لال جی دیسائی کو سونپ دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔