ڈبلیو ٹی سی: نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود ہندوستانی ٹیم اپنے دَم پر حاصل کر سکتی ہے فائنل کا ٹکٹ

ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے پچھلے دونوں فائنل مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، 2021 کے پہلے فائنل میں نیوزی لینڈ اور 2023 میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم (فائل)، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم (فائل)، تصویر@BCCI

user

قومی آواز بیورو

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 سے پچھڑنے کے بعد ہندوستانی ٹیم کا ڈبلیو ٹی سی فائنل کھیلنا مشکل نظر آ رہا ہے۔ حالانکہ پونے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود ہندوستانی کرکٹ ٹیم ڈبلیو ٹی سی کی درجہ بندی میں سر فہرست ہے۔ نیوزی لینڈ سے لگاتار 2 ٹیسٹ میچوں میں شکست کے بعد فائنل کی ریس کافی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ابھی 1 ٹیسٹ اور کھیلنا ہے۔ پھر بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لیے اگلے ماہ ہندوستانی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، جہاں 5 ٹیسٹ میچوں کی ایک لمبی سیریز ہوگی۔

ہندوستانی ٹیم رواں ٹیسٹ سیریز کا آخری میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں یکم نومبر سے کھیلے گی۔ اس کے فوراً بعد 22 نومبر سے بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لئے آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، جہاں ہندوستانی ٹیم کو 5 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ آج ختم ہوئے میچ کے بعد کی درجہ بندی دیکھیں تو ہندوستانی ٹیم 62.82 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، وہیں دوسرے نمبر پر 62.5 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیائی ٹیم ہے۔


ڈبلیو ٹی سی شیڈول کے مطابق ہندوستانی ٹیم کے پاس صرف 6 ٹیسٹ میچ بچے ہوئے ہیں۔ اس میں بہترین کارکردگی کے ذریعہ ہی ہندوستانی ٹیم فائنل کا ٹکٹ کٹا سکتی ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم بغیر کسی پریشانی کے فائنل میں رسائی چاہتی ہے، تو بچے ہوئے 6 ٹیسٹ میں سے کم ازکم 4 میں جیت درج کرنی ہوگی۔ اگر ہندوستانی ٹیم ایسا نہیں کر پاتی ہے تو پھر دوسری ٹیموں کی شکست و فتح پر انحصار کرنا پڑے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے شروعاتی دونوں فائنل مقابلوں میں ہندوستانی ٹیم نے جگہ بنائی تھی۔ حالانکہ دونوں بار فائنل میں ہندوستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 2021 کے پہلے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی، پھر 2023 میں آسٹریلیا نے بھی ہندوستان کے چمپئن بننے کا خواب چکنا چور کر دیا تھا۔ امید کی جا رہی ہے کہ ایک بار پھر ہندوستان اور آسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل مقابلہ کھیلے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔