عالمی بینک نے ہندوستان کی شرح نمو کی پیشن گوئی کو کم کر کے 7.5 فیصد کیا

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عالمی شرح نمو 2021 میں 5.7 فیصد سے کم ہو کر 2022 میں 2.9 فیصد تک آسکتی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

عالمی بینک نے رواں مالی سال کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کی پیشن گوئی کو کم کرکے 7.5 فیصد کر دیا ہے۔ اس سے پہلے اس نے 23-2022 میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 8.7 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔

عالمی بینک نے منگل کو عالمی اقتصادی امکانات پر اپنی رپورٹ میں اپنے گلوبل اکنامک پراسپیکٹس میں کہا کہ اس نے مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ، سپلائی چین کی رکاوٹوں اور جغرافیائی سیاسی تناؤ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے پیش نظر ہندوستان کی شرح نمو میں کمی کی پیشن گوئی کی ہے۔


عالمی بینک کا اندازہ ہے کہ مالی سال 24-2023 میں ہندوستان کی شرح نمو 7.1 فیصد رہ سکتی ہے، یہ اس کے پچھلے تخمینہ سے 0.30 فیصد زیادہ ہے۔ سابقہ ​​تخمینہ 6.8 فیصد تھا۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ سال 25-2024 میں ہندوستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.5 فیصد رہ سکتی ہے۔عالمی بینک نے 2022 کے لیے عالمی معیشت کی شرح نمو کی پیشن گوئی بھی 4.1 فیصد سے کم کر کے 2.9 فیصد کر دی ہے۔

عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عالمی شرح نمو 2021 میں 5.7 فیصد سے کم ہو کر 2022 میں 2.9 فیصد تک آسکتی ہے۔ اس عالمی مالیاتی ادارے میں جنوری 2022 میں عالمی اقتصادی ترقی کا تخمینہ 4.1 فیصد لگایا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔