خاتون ریزرویشن بل: بی جے پی کے اپنے بھی ناراض! اوما بھارتی نے پسماندہ افراد کا اجلاس کیا طلب

خاتون ریزرویشن بل میں او بی سی خواتین کو شریف نہ کرنے پر ایک طرف جہاں حزب اختلاف حکومت پر حملے کر رہی ہے ہیں اوہیں بی جے پی کے اپنے بھی بغاوت پر آمادہ ہو گئے ہیں

اوما بھارتی، تصویر آئی اے این ایس
اوما بھارتی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

بھوپال: خاتون ریزرویشن بل میں او بی سی خواتین کو شریف نہ کرنے پر ایک طرف جہاں حزب اختلاف حکومت پر حملے کر رہی ہے ہیں اوہیں بی جے پی کے اپنے بھی بغاوت پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ مدھیہ پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی اس معاملہ پر ناراض ہیں اور پسماندہ افراد کی وکالت کرتے ہوئے آگے آنے لگی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خواتین ریزرویشن بل میں پسماندہ لوگوں کی حصہ داری کو لے کر ہفتہ کو بھوپال میں میٹنگ بلائی ہے۔

اوما بھارتی نے ایک ایکس پر پوسٹ میں لکھا، ’’خاتون ریزرویشن بل کو راجیہ سبھا میں بھی مکمل اکثریت کے ساتھ پاس کیا گیا۔ اب پسماندہ طبقات کو جگہ دینے کے لیے ایک اور ترمیم کا راستہ تلاش کرنا ہوگا، اس لیے بھوپال شہر اور اس کے آس پاس کے پسماندہ طبقات کے سرکردہ رہنماؤں سے بات چیت کی گئی۔ 23 ستمبر کو ایک بڑا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘‘


ریاست میں اوما بھارتی کی سیاسی سرگرمی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کل پسماندہ طبقے کے لیڈروں سے ملاقات کی اور اس کے بعد ہی انہوں نے ہفتہ کو ایک بڑی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ یہ میٹنگ پسماندہ طبقے کے لیڈروں کی ہوگی یا صرف بی جے پی کے پسماندہ طبقے کے لیڈر ہی اس میں حصہ لیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔