خواتین کو ان کا حق ملنا چاہیے: کھڑگے
آل انڈیا خواتین کانگریس کی ذمہ داری ہے کہ وہ سڑکوں سے لے کر پارلیمنٹ تک ہماری خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے خواتین کانگریس کو اس کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو ان کاحق ملنا چاہیے۔ملکا رجن کھڑگے نے کہا کہ آئین میں جو حقوق خواتین کو دیئے گئے ہیں وہ انہیں فراہم کئے جانے چاہئیں اور کانگریس اس کے لئے برابر لڑے گی۔
انہوں نے کہا’’، ’ آدھی آبادی کو پورا حق ‘ ملنا ایک آئینی ذمہ داری ہے جس کے لیے کانگریس پارٹی پوری طرح پابندعہد ہے۔ ہمارے ملک کی خواتین کی طاقت نے جدوجہد آزادی سے لے کر خلائی پرواز تک، ملک کی تعمیر میں برابر اپنا تعاون پیش کیا ہے۔‘‘
ملکا رجن کھڑگے نے کہا، "یہ آل انڈیا خواتین کانگریس کی ذمہ داری ہے کہ وہ سڑکوں سے لے کر پارلیمنٹ تک ہماری خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں اور خواتین میں عدم تحفظ، مہنگائی، بے روزگاری، سماجی استحصال، عدم مساوات اورخواتین سے نفرت کرنے والوں کے خلاف مضبوطی سے لڑیں "۔انہوں نے کہا، "خواتین کانگریس کے یوم تاسیس پر تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو بہت بہت مبارکباد اور نیک خواہشات۔"
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔