بی جے پی رکن اسمبلی پر ریپ کا الزام، متاثرہ کی سی ایم ہاؤس پر خودکشی کی کوشش

بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی پر عصمت دری کا الزام عائد کرنے والی خاتون نے لکھنؤ واقع وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے باہر خودکشی کرنے کی کوشش کی، خاتون کا کہنا ہے کہ اس کی کہیں سنوائی نہیں وہ رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اتوار کی صبح لکھنؤ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی رہائش گاہ کے باہر اس وقت گہما گہمی کا ماحول پیدا ہو گیا جب ایک خاتون اور اس کے اہلخانہ وہاں خودکشی کی کوشش کی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی اور اور اس کے ساتھیوں نے اس کی عصمت دری کی ہے۔ خاتون کا الزام ہے کہ اس نے پولس سے لے کر افسران تک اپنی تکلیف بیان کی ہے لیکن کہیں بھی کوئی سنوائی نہیں ہو رہی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اب اس کے سامنے کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق خاتون اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ وزیراعلی کی رہائش کے باہر کھڑی ہو گئی۔ اس کے بعد انہوں نے خاندان کے افراد کے ساتھ خودکشی کی کوشش کی۔ خاتون کو جب ایسا کرنے سے روکا گیا تو اس نے بتایا کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے ان کے ساتھ عصمت دری کی ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اب اسے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اس نے کہا کہ اگر رکن اسمبلی کو گرفتار نہیں کیا گیا تو وہ اپنی جان دے دیگی۔


Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔