ہندوستان: ریکارڈ 55 ہزار نئے کیسز کے ساتھ متاثرین کی تعداد 16 لاکھ کے پار

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 55079 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1638871 ہوگئی جبکہ 779 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ24 گھنٹوں دوران کوروناوائرس کے مزید 55ہزار سے زائد نئے مریضوں کی رپورٹ کے بعد متاثرین کی تعداد 16.38 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اب تک 35،747 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ لگاتار دوسرے دن بھی کورونا وائرس کے52 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ راحت کی بات یہ ہے کہ صحت مند افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ایک دن میں 37 ہزار سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کےت مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 55079 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1638871 ہوگئی جبکہ 779 افراد اس وبا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی مدت کے دوران 37،223 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 1057806 ہوگئی ہے۔ وہیں اسی مدت میں 17076 ایکٹیوکیسز میں اضافے سے یہ تعداد بڑھ کر 545318 ہوگئی ہے۔


اروناچل پردیش، چھتیس گڑھ، دہلی، گوا، ہریانہ، جموں و کشمیر، کیرالہ، میزورم، سکم اور تری پورہ کو چھوڑ کر ملک کی دیگر ریاستوں میں صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے میں وائرس کے زیادہ کیسز کی وجہ سے ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ اروناچل پردیش میں جہاں ایکٹیو کیسز میں 76کی کمی آئی ہے وہیں چھتیس گڑھ میں 66، دہلی میں 27، گوا میں نو، ہریانہ میں 301، جموں و کشمیر میں 87، کیرالہ میں 290، میزورم میں نو، سکم میں دو اور تری پورہ میں ایکٹیو کیسز میں 63 مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اس وبا سے ملک میں سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرہوا ہے جہاں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعدادمیں 2021 کا اضافہ ہوا ہے جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 148454 اورمزید 266 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14،729 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 8860 افراد کورونا وائرس سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 615 ہوگئی۔ ملک میں اب تک سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔


جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک میں اسی عرصے کے دوران مریضوں کی تعداد میں 2252 کا اضافہ ہوا ہے اور اب اس ریاست میں 69708 ایکٹیو کیسز ہیں۔ یہاں ہلاک شدگان کی تعداد 83 سے بڑھ کر 2230 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک مجموعی طور پر 46694 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 57،962 اورہلاک شدگان کی تعداد 3838 ہوچکی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ریاست میں اب تک 178178 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5481 فعال کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ اسی ریاست میں ریکارڈ کیا گیا، جس سے یہاں مجموعی تعداد 69252 اوراس جان لیوا وبا سے 1281 اموات ہوچکی ہیں۔ یہاں 60024 مریض کورونا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں 32649 فعال کیسز ہیں اور کورونا سے 1587 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 46803 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔


ملک کی مشرقی ریاست مغربی بنگال کورونا وائرس کے کیسز کے معاملہ میں چھٹے نمبر پر آگئی ہے۔ ریاست میں کورونا وائرس کے 19،900 فعال کیسز ہیں اور 1536 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اب تک 46256 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے 15640 فعال کیسز ہیں اور 505 افراد ہلاک جبکہ 44572 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ کورونا مریضوں کے بڑھتے کیسز میں اس کے بعد ریاست بہارہے جہاں 16845 فعال کیسزاور 282 اموات ہوچکی ہیں۔ ریاست میں 31350 افراد مہلک وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ گجرات میں 13793 فعال کیسز ہیں اور 2418 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست میں 44074 افراد اس وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے حالات میں کافی حد تک قابو میں آ چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد دن بدن کم ہوتی جارہی ہے۔ دارالحکومت میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 10،743 رہ گئی ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 3936 ہوگئی ہے اور اب تک 119724 مریضوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ عالمی وبا سے ابھی تک مدھیہ پردیش میں 857، راجستھان میں 663، پنجاب میں 370، جموں و کشمیر میں 365، اڈیشہ میں 169، جھارکھنڈ میں 103، آسام میں 94، اتراکھنڈ میں 76، کیرالہ میں 70، پڈوچیری میں 48، چھتیس گڑھ میں،51گوا میں 42، تری پورہ میں 21، چنڈی گڑھ اور ہماچل پردیش میں،141،4 لداخ میں سات، منی پور میں چار، اروناچل پردیش میں تین، دادرا نگر حویلی اور دمن دیو اور انڈمان اور نکوبار میں دو اور سکم میں ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 31 Jul 2020, 12:58 PM