پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے ’ریڈکراس‘ کو سونپا، ذرائع کے حوالہ سے خبر

فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو پاکستان سے وطن واپسی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے انہیں رہا کرنے کا اعلان کیا، ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے انہیں ریڈ کراس کو سونپ دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ذرائع کے مطابق ریڈ کراس ہی ونگ کمانڈر ابھینندن کی وطن واپسی کے حوالہ سے تمام عمل کو پورا کرے گی۔ واضح رہے کہ ریڈ کراس ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو جنگ کے دوران طبی خدمات فراہم کرتی ہے۔

ہندوستانی فضائیہ کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو کل یعنی جمعہ کو رہا کر دیا جائے گا۔ پاکستانی وزیر اعظم نے پاکستانی پارلیمان سے یہ اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھینندن کو بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کو سونپ دیا گیا ہے اور کل وہ واگھہ بارڈر سے ہندوستان واپس لوٹ آئیں گے۔

دریں اثنا، جیسے ہی لوگوں کو یہ خبر موصول ہوئی کہ ہندوستانی فضائیہ کے جانباز افسر ابھینندن ورتمان کو رہا کر دیا جائے گا، ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس حوالہ سے سوشل میڈیا پر بھی ابھینندن ورتمان سے متعلق ٹرینڈ نظر آنے لگا۔

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کو رہا کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ خوشی کی بات ہے، میں نے پہلے بھی ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ قدم خیرسگالی کی طرف جائے گا اور مجھے امید ہے کہ یہ خیرسگالی بعد میں بھی قائم رہے گی۔

ابھینندن ورتمان کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رابرٹ واڈرا نے کہا یہ انتہائی خوش آئند خبر ہے۔ جس پر ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان کے اہل خانہ اور ملک کے تمام باشندگان بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ ابھینندن کے اہل خانہ اور ملک کے تمام باشندگان ان کی بحفاظت رہائی کے منتظر ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔