وِنگ کمانڈر ابھینندن میڈیکل ٹیسٹ میں پاس، دوبارہ مگ-21 اڑانے کے لیے تیار

وِنگ کمانڈر ابھینندن ورتمان آئندہ دو ہفتے میں ایک بار پھر مگ 21 اڑاتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔ ایک میڈیکل بورڈ نے فائٹر کاک پٹ میں ان کی واپسی کا راستہ صاف کر دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

اپنی بہادری سے پاکستان کو ڈرانے والے وِنگ کمانڈر ابھینند ورتمانایک بار پھر مگ-21 جنگی طیارہ اڑاتے نظر آئیں گے۔ بنگلورو کے ایک میڈیکل بورڈ کے ذریعہ منعقد ٹیسٹ کو ابھینندن نے پاس کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ابھینندن کی فلائنگ ڈیوٹی پر لوٹنے کا راستہ صاف کر دیا ہے۔

آئی اے ایف بنگلورو کے انسٹی ٹیوٹ آف ایرو اسپیس میڈیسن نے ورتمان کو دوبارہ پرواز بھرنے کی منظوری دے دی۔ اس منظوری سے پہلے ان کی ڈاکٹری جانچ ہوئی اور وہ اسے پاس کر گئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ابھینندن اگلے دو ہفتے میں جنگی طیارہ مگ 21 کو اڑانا شروع کر سکتے ہیں۔


ابھینندن ورتمان اس وقت سرخیوں میں آئے تھے، جب ہندوستان کی طرف سے پاکستان واقع دہشت گرد ٹھکانوں پر ائیر اسٹرائیک کی گئی تھی۔ اس کے فوراً بعد 27 فروری کو بوکھلائے پاکستان نے ہندوستان کے ہوائی ایریا میں داخل ہوئے تھے، جس کو ہندوستانی فضائیہ نے ناکام کر دیا تھا۔ لیکن ورتمان کا مگ 21 بائسن 27 فروری کو پاکستان کے ساتھ ہوائی جدوجہد کے بعد پاکستان میں حادثہ کا شکار ہو گیا تھا۔

اس کے بعد ابھینندن کو جب پاکستانی فوج نے پکڑا تھا تب انھوں نے بے مثال بہادری کی مثال پیش کی تھی اور پورے ملک میں اس کی تعریف ہوئی تھی۔ پاکستان پر چوطرفہ دباؤ پڑنے کے بعد ابھینندن کو پاکستان نے چھوڑا تھا۔ حالانکہ پورے واقعہ میں 60 گھنٹے لگ گئے تھے۔


دوسری طرف یہ بھی خبر ہے کہ وِنگ کمانڈر ابھینندن کو فوجی اعزاز ویر چکر سے نوازا جا سکتا ہے۔ وزارت دفاع کے ذرائع نے جمعرات کو یہ جانکاری دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔