کیا گیانواپی مسجد کا حال بھی بابری مسجد جیسا ہوگا؟

وشو ہندو سینا کے جنرل سکریٹری نے اعلان کیا کہ اگست میں کاشی میں سادھو سنت جمع ہوں گے اور پی ایم مودی اور سی ایم یوگی بھی آئیں گے۔

تصویر بشکریہ لائیو لا ڈاٹ ان
تصویر بشکریہ لائیو لا ڈاٹ ان
user

قومی آواز بیورو

وشو ہندو سینا کی تازہ دھمکیوں سے نظر آتا ہے کہ وارانسی میں واقع گیانواپی مسجد کا حال بھی بابری مسجد جیسا ہی ہونے والا ہے ویسے بھی لال کرشن اڈوانی کے زمانے میں نعرے لگتے تھے کہ رام مندر تو جھانکی ہے کاشی متھرا باقی ہے۔

کل سخت گیر ہندو تنطیم وشو ہندو سینا نے کہا ہے کہ اگر شرنگار گوری کی پوجا سے ہندوؤں کو روکا گیا تو گیان واپی کا حشر بھی بابری مسجد جیسا کر دیا جائے گا اور وارانسی میں ایودھیا کی تاریخ دہرائی جائے گی۔ وشو ہندو سینا نے یو گی اور مودی حکومت کو متنبہ کیا ہے ہندوؤں نے انہیں اس لئے اقتدار نہیں سونپا کہ وہ خاموش رہیں بلکہ انہیں اقتدار اس لئے سونپا گیا ہے کہ وہ پوجا کے لئے راہ ہموار کریں۔


واضح رہے وشو ہندو سینا کے جنرل سکریٹری دگ وجے چوبے نے کھلے عام دھمکی دی ہے کہ اگر ہندوؤں کو شرنگار گوری کی پوجا سے روکا گیا تو تو گیان واپی کا حشر بھی وہی ہوگا جو بابری مسجد کا ہوا تھا۔ چوبے کے بیان کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ اس عبادت گاہ کو بھی منہدم کر دیا جائے گا۔ چوبے نے کہا کہ شرنگار گوری ہندوؤں کی ماتا ہے اور ہندوؤں کو ان کی ماتا کی پوجا سے کوئی نہیں روکا جا سکتا۔

وشو ہندو سینا کے جنرل سکریٹری نے یہ بھی اعلان کیا کہ اگست میں کاشی میں سادھو سنت جمع ہوں گے اور وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی آئیں گے۔ ان دونوں کی موجودگی میں سادھو سنت گیان واپی کے تعلق سے بڑ ا فیصلہ کریں گے۔ ویسے چوبے نے مودی اور یوگی حکومت کو وارننگ دی کہ وہ گیانواپی میں شرنگار گوری کی پوجا کے لئے راہ ہموار کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔