مودی غریبوں کی بستی کو اڈانی کو دینا چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں ہونے دیں گے: راہل گاندھی

مودی ممبئی کی غریبوں کی سب سے بڑی کچی بستی دھاراوی کو صنعتکار اڈانی کو دینا چاہتے ہیں لیکن وہ غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کچی بستی کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آ ئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آ ئی اے این ایس

user

یو این آئی

راہل گاندھی نے  بی جے پی اور مودی پر شدید حملہ کیا ہے ۔کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حز ب اختلاف  راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کچی بستی کو صنعتکار اڈانی کے حوالے کرنا چاہتے ہیں اور وہ ان کی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے۔

راہل گاندھی نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ نریندر  مودی ممبئی کی غریبوں کی سب سے بڑی کچی بستی دھاراوی کو صنعتکار اڈانی کو دینا چاہتے ہیں لیکن وہ غریبوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس کچی بستی کے ساتھ ایسا نہیں ہونے دیں گے۔


انہوں نے کہا، ’’وزیر اعظم دھاراوی میں اڈانی کو ایک لاکھ کروڑ روپے دینا چاہتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں ہونے دوں گا۔ مہاراشٹر کے غریب لوگوں کی حفاظت کے لیے، میں مضبوطی سے کھڑا ہوں۔‘‘ واضح رہے دھاراوی ایک انتخابی موضوع بن گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔