بی جے پی سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے مرنا منظور :پرینکا

پرتگیہ ریلی میں آئے لوگو ں کے جوش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ اترپردیش میں کانگریس کی تنظیم کمزور ہے انہیں یہاں موجود بھیڑ کو ایک بار دیکھ لینا چاہئے۔

تصویربشکریہ  پرینکا گانھی ٹویٹر ہینڈل
تصویربشکریہ پرینکا گانھی ٹویٹر ہینڈل
user

یو این آئی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہونے کے الزامات کی اتوار کو مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مر جائیں گی لیکن بی جے پی کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔ پرینکا گاندھی نے چمپا دیوی پارک میں پارٹی کے انتخابی مہم کے تحت منعقد پرتگیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے اس طرح کی میڈیارپورٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا' کچھ لوگوں کا الزام ہے کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہے۔ مجھے مرنا منظور ہے لیکن بی جے پی کے ساتھ کبھی بھی سمجھوتا نہیں کرسکتی۔

انہوں نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر ان کے گرو گورکھ ناتھ کی تعلیمات اور نظریات کے مخالف کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی حکومت ترقی کے جو دعوےکررہی ہے وہ ترقی زمین پر نظر نہیں آرہی ہے۔ اس کے برخلاف بحران کی گھڑی میں غریبوں، کسانوں اور خواتین کی مدد کرنے کے بجائے یہ حکوت منھ موڑ لیتی ہے۔


پرینکا گاندھی نے کہا کہ کانگریس گزشتہ دو سالوں سے سرگرمی کے ساتھ متاثرین اور محروم لوگوں کے آنسو پوچھ رہی ہے۔ بی جے پی حکومت میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔نہوں نے کہا کہ کانگریس کی 70سالوں کی محنت کے پھل کو بی جے پی نے سات سالوں میں گنوا دیا۔

پرینکا نے کہا کہ کھاد ،کھیتی اور فصل سب بڑے بڑے کارباریوں کے ہاتھ میں دے دئیے گئے ہیں۔ کھاد کے لئے لائن میں لگے لگے لوگوں کی موت ہورہی ہے۔ انہوں نے پرتگیہ ریلی میں آئے لوگو ں کے جوش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ اترپردیش میں کانگریس کی تنظیم کمزور ہے انہیں یہاں موجود بھیڑ کو ایک بار دیکھ لینا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔