’ جنگل راج کے جنگلی سپنے آپ کو الیکشن کے وقت ہی آتے ہیں‘، بہار میں جرائم کے حوالے سے تیجسوی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

تیجسوی یادو نے بہار میں پیش آنے والے 33 مجرمانہ واقعات کا ذکر کرتے ہوئے پی ایم مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ ان میں قتل، ڈکیتی سمیت کئی طرح کے واقعات شامل ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو / آئی اے این ایس</p></div>

تیجسوی یادو / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بہار کے سابق نائب وزیر اعلی اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے لوک سبھا اجلاس کے آج دوسرے روز صبح ہی صبح پی ایم مودی کی خبر لی ہے۔ انہوں نے  منگل (25 جون) کو بہار میں پیش آنے والے 33 واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان پر پی ایم مودی سے مذمت کے دو لفظ بولنے کی توقع رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے لکھا ہے کہ ’’محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی، بہار میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ریکارڈ توڑ جرائم پر آپ کی زبان مبارک سے مذمت کے دو لفظ کی توقع ہے۔ ویسے بھی تمام انصاف پسند اور باشعور بہاری کہتے ہیں کہ آپ کو الیکشن کے وقت ہی جنگل رات کے جنگلی سپنے (Wild Dreams) آتے ہیں۔ آپ کی اطلاع اور آگاہی کے لیے 2-3 دن کے مجرمانہ واقعات کی دردناک مختصر فہرست شیئر کر رہا ہوں۔‘‘


اپنی پوسٹ میں تیجسوی یادو نے ریاست میں وقوع پذیر ہونے والے 33 مجرمانہ واقعات کی یہ فہرست پیش کی:

  • شیخ پورہ میں ڈبل انجن سرکار میں ڈبل پاور سے لیس مجرموں نے 8 سال کی بچی کو گھر  میں گھس کر گولی مار کر قتل کر دیا۔

  • کیمور میں مجرموں نے نوجوان کو قتل کر دیا۔

  • مجرموں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے سول کورٹ کے عملے کو گولی مار کر قتل کر  دیا۔

  • مدھے پورہ میں بے لگام مجرموں نے ایک نوجوان کو سر اور چہرے پر اینٹوں اور پتھروں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔

  • ارریہ میں مجرموں نے ایک 55 سالہ شخص کو قتل کر کے لاش پھینک دی۔

  • بتیا میں مجرموں نے ایک صحافی پر چاقو سے جن لیوا حملہ کیا۔

  • سیتامڑھی میں اقتدار کی کی پشت پناہی  والے لیٹروں نے سی ایس پی آپریٹر سے 10 لاکھ روپے سرعام لوٹ لیے۔ پولیس خاموش تماشائی۔ این ڈی اے کے مقامی ایم پی فرقہ وارانہ انتقام لینے میں مصروف۔

  • نالندہ میں ’بھگوا گمچھادھاری‘ (زعفرانی رومال گلے میں ڈالنے والے) نے اسکول میں گھس کر اسکول ہیڈ ماسٹر کو گولی مار دی۔

  • سیوان میں اے ڈی جے ون کے ملازم کا گولی مار کر قتل۔

  • نوادہ میں 2 خواتین کی مشتبہ حالت میں موت۔

  • سمستی پور میں سرکاری مجرموں نے دن دہاڑے اندھا دھند فائرنگ کی، 𝟐 لوگ زخمی۔

  • موتیہاری ضلع کے تھانے میں نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت۔

  • چھیڑ چھاڑ کی مخالفت کرنے پر مجرموں نے کی فائرنگ، ایک کی موت۔

  • بھوجپور میں گولیاں چلیں، ایک کی موت۔

  • نالندہ میں سرکاری مجرموں نے ایک نوجوان کو بے دردی سے پیٹ کر قتل کر دیا۔

  • وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع نالندہ کے دو مختلف علاقوں سے ایک نوجوان اور ایک حاملہ خاتون کی لاشیں ملنے سے دہشت۔

  • بتیا کے سکٹا میں ایک بچے کی مسخ شدہ لاش ملی۔ مجرموں کے ذریعے قتل کا شک۔

  • ویشالی میں بازار میں نوجوان کو سرعام گولی مار کر قتل کر دیا گیا، علاقے میں جرائم پیشہ افراد بے قابو۔

  • پٹنہ میں پراپرٹی ڈیلر کا گولی مار کر قتل۔ راجدھانی میں یکے بعد دیگرے کئی راؤنڈ فائرنگ علاقے میں دہشت۔

  • موکاما میں اقتدار کی سرٹیفکیٹ والے خونخوار سرکاری غنڈوں کی اندھا دھند فائرنگ، بڑھتے جرائم کے خلاف لوگوں نے کیا جام۔

  • پٹنہ میں مجرموں نے دو نوجوانوں کو قتل کر دیا۔ لاشوں کو پھینک کر مجرم فرار۔

  • داناپور میں بی جے پی لیڈر نے اپنے بیٹے کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا۔


  • مظفر پور میں ایک نوجوان کو یرغمال بنا کر بے دردی سے مارا پیٹا گیا، پھر تھوک چٹوایا گیا۔

  • شرابی مجرم نے لڑکی کے منہ میں ماری گولی، لڑکی کی موت۔

  • پٹنہ کے بیریا میں مجرموں نے ایک خاتون کو قتل کر کے اس کی لاش پھینک دی، گردن پر کٹے کا نشان۔

  • شیخ پورہ میں دبنگوں کی دبنگئی، مہادلت کے ساتھ مار پیٹ۔

  • روہتاس میں داروغہ نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ڈاکٹر، باپ بیٹے کی پٹائی کی۔

  • مظفر پور میں شراب مافیا نے پولیس پر کیا حملہ، داروغہ کا سر پھوڑا۔

  • ویشالی میں مسلسل فائرنگ سے طالب علم کا گولی مار کر قتل۔

  • پٹنہ کے پنڈارک میں غنڈوں نے ایک خاتون سے پیسوں کا بیگ لوٹ لیا۔

  • پٹنہ کے باڑھ تھانہ علاقے میں ماں بیٹی کو بندوق کی نوک پر چھیڑا اور پیٹا۔

  • بھاگلپور میں بے خوف مجرموں نے دن دہاڑے ایک دلت نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

  • بھاگلپور میں خاتون پروفیسر سے 50 لاکھ کا فراڈ کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔