شیوسینا کے ایم ایل اے نتن دیشمکھ کی بیوی نے شوہر کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی

رکن اسمبلی نتن دیشمکھ کو صبح سینے میں درد کے بعد سورت کے سیول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

شیوسینا کے رکن اسمبلی نتن دیشمکھ کی بیوی پرانجلی دیشمکھ نے پیر کی رات سے اپنے شوہر کا فون نمبر موصول نہ ہونے کے بعد گمشدگی کی شکایت درج کرائی ہے۔

دیش مکھ سورت کے میریڈیئن ہوٹل میں شیوسینا لیڈر ایکناتھ شندے کے ساتھ ٹھہرے ہوئے تھے۔ مسٹر دیشمکھ کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔


شری دیشمکھ بالاپور حلقہ سے شیو سینا کے ایم ایل اے ہیں۔ کل رات سے ان کا رابطہ نہیں ہے۔ وہ مسٹر شنڈے کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ مسٹر دیشمکھ کی بیوی نے اکولا سٹی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ اپنی شکایت میں مسز دیشمکھ نے کہا کہ ان کا شوہر کل سے لاپتہ ہے۔

بعد میں معلوم ہوا کہ مسٹر دیشمکھ کو صبح سینے میں درد کے بعد سورت کے سیول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، ان کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔