لوگوں کو کانگریس کی ’جوائن سوشل میڈیا مہم‘ سے کیوں جڑنا چاہیے، اجے ماکن نے بتائی وجہ، دیکھیں ویڈیو

اجے ماکن کے مطابق بہت سی ایسی سچائیاں ہیں جو ’گودی میڈیا‘ لوگوں کے سامنے ظاہر نہیں کرتی۔ ایسی سچائیوں کو سامنے لانے کے لیے ضروری ہے کہ لوگ ’جوائن سوشل میڈیا مہم‘سے جڑیں اور ’سوشل میڈیا واریر‘ بنیں۔

اجے ماکن، تصویر آئی اے این ایس
اجے ماکن، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر اجے ماکن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کانگریس کے ذریعہ شروع کی گئی ’جوائن سوشل میڈیا‘ مہم کی اہمیت و افادیت لوگوں کے سامنے رکھی ہے۔ کانگریس کے ذریعہ ’سوشل میڈیا واریر‘ بنانے کی جو شروعات گزشتہ دن ہوئی، اس کے تعلق سے تفصیل بتاتے ہوئے اجے ماکن نے کہا کہ بہت سی ایسی سچائیاں ہیں جو ’گودی میڈیا‘ لوگوں کے سامنے ظاہر نہیں کرتی۔ ایسی سچائیوں کو سامنے لانے کے لیے ضروری ہے کہ کانگریس کی ’جوائن سوشل میڈیا‘ مہم سے جڑیں اور ’سوشل میڈیا واریر‘ بنیں۔ کانگریس کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر اجے ماکن کا یہ ویڈیو پوسٹ کیا گیا ہے، آپ بھی دیکھیں...

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔