مہاراشٹر میں ضمنی انتخابات کیوں نہیں؟ آدتیہ ٹھاکرے کا الیکشن کمیشن سے سوال
سابق وزیر اور شیو سینا کے نوجوان لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے پیر کو الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ وہ مہاراشٹر میں لوک سبھا کی دو نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کیوں نہیں کروا رہا ہے؟
ناگپور: سابق وزیر اور شیو سینا کے نوجوان لیڈر آدتیہ ٹھاکرے نے پیر کو الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ وہ مہاراشٹر میں لوک سبھا کی دو نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات کیوں نہیں کروا رہا ہے؟ خیال رہے کہ کمیشن نے پیر کو پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا ہے، تاہم مہاراشٹر کی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ادھو ٹھاکرے کی کابینہ میں وزیر کے عہدے پر فائز رہ چکے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ الیکشن کمیشن پانچ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے ان دو لوک سبھا ضمنی انتخابات کو یکجا کر سکتا تھا۔ یاد رہے مہاراشٹر کی دو لوک سبھا سیٹیں چندر پور اور پونے ارکان پارلیمنٹ کے انتقال کے بعد خالی ہیں۔
کانگریس کے سریش عرف بالو دھنورکر (چندرپور) کا 30 مئی کو انتقال ہو گیا تھا، جب کہ بی جے پی کے بزرگ سیاست دان گریش باپٹ (پونے) کا طویل علالت کے بعد اس سال 29 مارچ کو انتقال ہوا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔