وزرائے اعلیٰ لوگوں کے مستقبل کو مودی کے لئے کیوں گروی رکھ رہے ہیں... راہل گاندھی

آج اپنے ٹوئٹ میں وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جی ایس ٹی کے بارے میں پانچ نکات اٹھاتے ہوئے مودی سرکار کا گھیراؤ کیا۔

راہل گاندھی، تصویر اے آئی سی دہلی
راہل گاندھی، تصویر اے آئی سی دہلی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو گڈز اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی میٹنگ سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی پرحملہ کرتے ہوئے مرکز کی جانب سے ریاستوں کو دیئے جانے والے جی ایس ٹی محصول کے بارے میں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے سوال کیا کہ وہ مودی کے لئے لوگوں کے مستقبل کو کیوں گروی رکھ رہے ہیں۔

جی ایس ٹی کونسل کی آج 11 بجے ہونے والی میٹنگ میں ریاستوں کے محصولات واجبات کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا جانا ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت نے جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد ریاستوں کو ہونے والے محصولات کے نقصان کی تلافی کا وعدہ کیا تھا، لیکن جب وزیر اعظم مودی اور کورونا وبا کی وجہ سے معیشت ٹھپ ہو گئی، تو اب مرکزی حکومت اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔


آج اپنے ٹوئٹ میں وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جی ایس ٹی کے بارے میں پانچ نکات اٹھاتے ہوئے مودی سرکار کا گھیراؤ کیا۔

انہوں نے ان نکات میں کہا

  1. مرکزی حکومت نے ریاستوں سے جی ایس ٹی محصول کو دینے کا وعدہ کیا تھا۔

  2. کورونا بحران اور وزیر اعظم مودی کی وجہ سے معیشت زمیں بوس ہوگئی۔

  3. پی ایم مودی نے کارپوریٹ کو 1.4 لاکھ کروڑ ٹیکس کی رعایت دی اور اپنے لئے 8400 کروڑ مالیت کے دو طیارے خریدے۔

  4. اب مرکز کے پاس ریاستوں کو دینے کے لئے رقم نہیں ہے۔

  5. وزیر خزانہ ریاستوں سے قرض کو لینے کو کہتی ہیں۔

راہل گاندھی نے آخر میں یہ بھی سوال کیا ’’وزرائے اعلی لوگوں کے مستقبل مودی کے پاس کیوں گروی رکھ رہے ہیں؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔