’یہ انا نہیں ہے...‘، چاروں شنکراچاریہ رام مندر پران پرتشٹھا میں شرکت کیوں نہیں کر رہے!

نشچلانند سرسوتی نے کہا، شنکراچاریہ کا اپنا وقار ہے، یہ انا نہیں ہے۔ جب وزیر اعظم رام مندر پران پرتشٹھا کریں گے تو کیا وہ باہر بیٹھ کر تالیاں بجائیں گے؟

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر پران پرتشٹھا کی تقریب منعقد ہونے والی ہے۔ اس سے قبل حزب اختلاف  نے دعویٰ کیا تھا کہ چار وںشنکراچاریہ نے پران پرتشٹھا کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دریں اثنا، پوری کے شنکراچاریہ سوامی نشچلانند سرسوتی مہاراج نے بتایا کہ وہ دعوت کے باوجود پروگرام میں شرکت کیوں نہیں کریں گے؟ نشچلانند سرسوتی نے بتایا کہ اس تقریب میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ پران پرتشٹھا کے حوالے سے قائم روایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے لیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے پوری کے شنکراچاریہ نشچلانند سرسوتی نے بتایا کہ چاروں شنکراچاریہ پران پرتشٹھا  پروگرام میں کیوں حصہ نہیں لے رہے ہیں؟ نشچلانند سرسوتی نے کہا،’’ شنکراچاریہ کا اپنا وقار ہے۔ یہ انا نہیں ہے۔ جب وزیر اعظم رام للا کا مجسمہ نصب کریں گے تو کیا ہم باہر بیٹھ کر تالیاں بجابجائیں گے۔ 'سیکولر' حکومت کی موجودگی کا مطلب روایت کی تباہی نہیں ہے۔‘‘ واضح رہے کہ سوامی نشچلانندسرسوتی  کے علاوہ شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے بھی تعمیر مکمل نہ ہونے سے پہلے کی جانے والی تقدیس پر سوالات اٹھائے ہیں۔


نشچلانند سرسوتی نے پران پرتشٹھا تقریب کے حوالے سے شنکراچاریوں کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کی تھی۔ انہوں نے ہفتہ کو کہا تھا کہ رام مندر کو لے کر چار شنکراچاریوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے، یہ سراسر جھوٹ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔