پی ایم کیئرس فنڈ پر کھل کر کیوں نہیں بولتے مودی! کانگریس

کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں اس بارے میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے جو کچھ کہا ہے وہ جملے بازی تھی اور اس میں کہیں بھی زمینی حقیقت کو سچائی کے ساتھ نہیں بتایا گیا تھا

وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کورونا بحران میں حکومت پر ناکام رہنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں اس بارے میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے جو کچھ کہا ہے وہ جملے بازی تھی اور اس میں کہیں بھی زمینی حقیقت کو سچائی کے ساتھ نہیں بتایا گیا تھا۔

کانگریس کے ترجمان منو سنگھوی نے جمعہ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے دو دن پہلے کورونا کی صورتحال کے سلسلے میں جو خطاب دیا‘اس میں واضح نہیں کیا کہ ملک میں کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے ویکسین، آکسیجن اور اسپتالوں کی کمی کیوں ہے۔


انہوں نے کہا کہ کورونا کی لڑائی کے لیے مودی نے پی ایم کیئر فنڈ تشکیل دی تھی لیکن اس بارے میں انہوں نے ملک کو اب تک کچھ بھی کھل کر نہیں بتایا ہے۔ کورونا کی لڑائی میں اس فنڈ کا استعمال کس طرح سے اور کن نکات پر ہو رہا ہے، ملک کو اس کی اطلاع دی جانی چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ ملک تقریباً ڈیڑھ سال سے اس وبا سے جوجھ رہا ہے لیکن حکومت نے اس سے نمٹنے کے لیے کوئی قومی پالیسی تیار نہیں کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب وزیراعظم نے کورونا کی صورتحال پر ملک سے خطاب کیا تو انہوں نے سوال کیا کہ جب وزیراعظم نے کورونا کی صورتحال پر ملک سے خطاب کیا تو انہوں نے وعظ دینے کے بجائے حقائق کے ساتھ صورتحال کو واضح کیوں نہیں کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔