مہنگائی ساڑھے چار سال میں سب سے اونچی سطح پر، ایک سال میں ہوا 6 گنا اضافہ

ملک میں تھوک مہنگائی کی شرح کافی بڑھ گئی ہے۔ حکومت کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق کھانے پینے کی چیزوں کی شرح مہنگائی جون 2018 میں 5.77 فیصد ہو گئی جو مئی 2018 میں 4.43 فیصد تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

ملک میں مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام کو فی الحال راحت ملتی ہوئی نظر نہیں آ رہی ہے۔ ملک میں تھوک مہنگائی کی شرح بڑھ کر ساڑھے چار سال کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ جون مہینے میں تھوک مہنگائی شرح بڑھ کر 5.77 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ مئی مہینے میں یہ شرح 4.43 فیصد تھی۔ وزارت کامرس کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق جون 2017 میں تھوک مہنگائی شرح 0.90 فیصد تھی۔

اس سے قبل 12 جولائی کو حکومت کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق خوردہ مہنگائی شرح جون کے مہینے میں بڑھ کر 5 فیصد ہو گئی۔ مئی میں یہ 4.87 فیصد تھی۔ بتا دیں کہ گزشتہ 5 مہینوں میں جون میں خوردہ مہنگائی شرح سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

• جون میں سبزیوں کی تھوک مہنگائی شرح 8.12 فیصد رہی، مئی میں 2.51 فیصد تھی۔

• جون میں پیاز کی تھوک مہنگائی شرح 18.25 فیصد رہی، مئی میں 13.20 فیصد تھی۔

• جون میں آلو کی تھوک مہنگائی شرح 99.02 فیصد رہی، مئی میں یہ 81.93 فیصد تھی۔

• جون میں پھلوں کی تھوک مہنگائی 3.87 فیصد رہی، مئی میں 15.40 فیصد تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔