رام رحیم کا جا نشین کون ہوگا ؟
نئی دہلی :اب سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ بابا رام رحیم جیل کے اندر سے ڈیرے میں اپنا راج چلائیں گے یا اپنے کسی معتمد خاص کو اپنا جا نشین مقرر کریں گے ۔ یعنی سوال یہ ہے کہ بابا رام رحیم کے جیل جانے کے بعد ڈیرا سچا سودا کا انتظام کس کی سربراہی میں چلے گا ۔ واضح رہے ڈیرے کے قوانین کے مطابق کوئی بھی گرو اپنی اولاد کو اپنا جا نشین نہیں بنا سکتا۔ اب کیونکہ بابا گرمیت رام رحیم نے ڈیرے کو ایک بڑی سلطنت کی شکل دے دی ہے اس تعلق سے دو باتیں اور گشت کر رہی ہیں کہ عین ممکن ہے کہ بابا ڈیرے کا انتظام رموٹ کنٹرول سے چلانے کے لئے اپنی گود لی ہوئی بیٹی ہنی پریت کو ڈیرے کا سربراہ بنا دیں یا اپنی معتمد خاص اپاسنا نامی سادھوی کو ڈیرے کی ذمہ داری دے دیں ۔
واضح رہے گرمیت رام رحیم ڈیرا سچا سودا کے تیسرے گرو ہیں اور انہیں 23ستمبر 1990 کو یہ گدی سونپی گئی تھی ۔ ان کو گدی ڈیرے کے دوسر گرو ستنام نے سونپی تھی۔ گرمیت رام رحیم کا تعلق راجستھان کے گنگا نگر علا قہ میں رہنے والے ایک عام گھرانے سے ہے۔ ڈیرے کا قیام شاہ مستانا مہاراج نے 1948میں کیا تھا ۔ شاہ مستانہ بلوچستان کے رہنے والے تھے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 26 Aug 2017, 6:44 PM