بی سی اے اور بی ایس سی کمپیوٹر سائنس میں طلبا کس کا انتخاب کریں، کون ہے کامیابی کا ضامن؟
طلبا اکثر بی سی اے اور بی ایس سی کمپیوٹر سائنس کے درمیان کشمکش میں رہتے ہیں کیونکہ نصاب، اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقع کے معاملے میں دونوں نصاب تقریباً یکساں اور گنجائش فراہم کرتے ہیں۔
فزکس، کیمسٹری اور میتھس میں 10+2 کے بعد زیادہ تر طلبا کمپیوٹر سے متعلق کورس کرنا چاہتے ہیں، جب 10+2 کے بعد بہتر کمپیوٹر کورس منتخب کرنے کی بات آتی ہے تو بی ٹیک سی ایس کے علاوہ کمپیوٹر سے متعلق کچھ دیگر گریجویٹ کورس ہیں، جو روزگار کے مواقع اور ہائر ایجوکیشن کے معاملے میں بہترین امکانات فراہم کرتے ہیں۔ بیچلر آف کمپیوٹر ایپلی کیشن (بی سی اے) اور بی ایس سی کمپیوٹر سائنس دو کورس ہیں جو انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ میں کامیابی کے دروازے کھولتے ہیں۔
نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق ایسا دیکھا جاتا ہے کہ طلبا اکثر بی سی اے اور بی ایس سی کمپیوٹر سائنس کے درمیان کشمکش میں رہتے ہیں کیونکہ نصاب، اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقع کے معاملے میں دونوں نصاب تقریباً یکساں اور گنجائش فراہم کرتے ہیں۔ اس کشمکش کو سمجھنے کے لیے ان تعلیمی پروگراموں کا تقابلی جائزہ لیا جائےگا۔
بیچلر آف کمپیوٹر ایپلی کیشن نصاب تین برسوں کا گریجویٹ پروگرام ہے، جو کمپیوٹر سائنس کے ایپلی کیشن پر مرکوز ہے۔ بی سی اے، انٹرنیٹ ٹکنالوجی، ویب ڈیولپمنٹ اور موبائل ایپلی کیشن کی مکمل سمجھ فراہم کرتا ہے۔ ایک پریکٹیکل پروگرام ہونے کے ناطے بی سی اے سی اور سی++ جیسی پروگرامنگ زبان، بزنس کمیونکیشن، سافٹ ویئر انجینئرنگ، نٹ ورکنگ، ای کامرس اور ملٹی میڈیا سسٹم پر زور دیتا ہے۔ بی سی اے ایک روزگار پر مبنی اور عملی پروگرام ہے۔ اس لیے سلیبس پورا کرنے کے بعد طلبا اپنی مہارت اور دلچسپی کے مطابق جلد ہی اچھے پلیسمنٹ کے مواقع پا سکتے ہیں۔
بیچلر آف سائنس، کمپیوٹر سائنس (بی ایس سی سی ایس) تین برسوں کا گریجویٹ پروگرام ہے، جو کمپیوٹر سائنس کے بنیادی تصور پر مرکوز ہے۔ بی سی ایس کمپیوٹر سائنس، کمپیوٹر فنڈامینٹلس، آرکیٹکچر، ڈاٹا اسٹرکچر اور سی پروگرامنگ کی مکمل سمجھ فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک تھیوریٹیکل ایجوکیشن پروگرام ہے، جس میں ریاضیاتی پہلوؤں، پروگرامنگ، اسٹیٹسٹکس اور الیکٹرانک کے تصور پر زور دیتا ہے۔ جیسا کہ بی۔ایس سی۔ کمپیوٹر سائنس ایک تصور پر مبنی اور تھیوریٹکل پروگرام ہے۔ اس لیے یہ پروگرام اعلیٰ تعلیم اور ماہرین تعلیم کے لیے مناسب ہے۔
بی ایس سی کمپیوٹر سائنس، کمپیوٹر سائنس کے بنیادی تصور پر زور دیتا ہے۔ یہ کورس کلائنٹ کے ساتھ کام کرنے، ان کی ضرورت کے حساب سے سافٹ ویئر ڈیزائن کرنے، ٹسٹنگ اور سافٹ ویئر ڈاکیومنٹیشن جیسے ہنر نہیں سکھاتا۔ دوسری طرف بی سی اے ایک روزگار پر مبنی تعلیمی پروگرام ہے۔ یہ کورس آپ کو آئی ٹی کمپنیوں میں الگ الگ جاب پروفائل میں مہارت سے کام کرنے کے لیے تیار کرتا ہے۔ اس لیے روزگار کے مواقع کے معاملے میں بی سی اے گریجویٹس کو بی ایس سی کمپیوٹر سائنس گریجویٹ کے مقابلے میں فائدہ ملتا ہے۔
بی سی اے گریجویٹس کو اکثر وپرو، ٹی سی ایس، انفوسس، ایچ سی ایل اور دیگر بڑی آئی ٹی کمپنیوں کے ذریعہ تقرر کیا جاتا ہے۔ وہیں بی ایس سی سی ایس گریجویٹس کو سیکوریٹی اور نگرانی کمپنیوں، الیکٹرانک اکیوپمنٹ مینوفیکچررس، سسٹم رکھ رکھاؤ صلاح کاروں، تکنیکی مدد کی ٹیموں اور بینکنگ فرموں کے ذریعہ رکھا جاتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔