’بھارت رتن تو دے دیا، سوامی ناتھن فارمولے پر کسانوں کو ایم ایس پی کب دیں گے‘، مرکز سے جئے رام رمیش کا سوال

جئے رام رمیش نے کہا کہ ’’ڈاکٹر سومی ناتھن فارمولے کی بنیاد پر کسانوں کو ایم ایس پی کا قانونی درجہ دیے جانے پر مودی حکومت خاموش ہے، پی ایم مودی کی ضد کے سبب تحریک کے دوران 700 کسان شہید ہو گئے۔

<div class="paragraphs"><p>جئے رام رمیش</p></div>

جئے رام رمیش

user

قومی آواز بیورو

مرکزی حکومت نے آج صبح پی وی نرسمہا راؤ، چودھری چرن سنگھ اور ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کا کانگریس نے استقبال کیا ہے، لیکن ساتھ ہی کچھ کانگریس لیڈران نے مودی حکومت کو کٹہرے میں بھی کھڑا کیا ہے۔ جئے رام رمیش نے جمعہ کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سیدھے طور پر مرکزی حکومت سے یہ سوال کر دیا ہے کہ ڈاکٹر سوامی ناتھن کو بھارت رتن تو دے دیا، سوامی ناتھن فارمولے پر کسانوں کو ایم ایس پی کب دیا جائے گا؟

جئے رام رمیش نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’پی وی نرسمہا راؤ، چودھری چرن سنگھ اور ڈاکٹر ایم ایس سوامی ناتھن جی بھارت کے رتن تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ان کا تعاون بے مثال تھا، جس کا ہر ہندوستانی احترام کرتا ہے۔‘‘ پھر وہ لکھتے ہیں ’’ڈاکٹر سومی ناتھن فارمولے کی بنیاد پر کسانوں کو ایم ایس پی کا قانونی درجہ دیے جانے پر مودی حکومت خاموش ہے۔ پی ایم مودی کی ضد کے سبب تحریک کے دوران 700 کسان شہید ہوئے، لیکن حکومت نے کسانوں کے ساتھ وعدہ خلافی کی۔ آج بھی کسان دہلی پہنچنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، لیکن حکومت کوئی سماعت نہیں کر رہی۔‘‘


جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ میں کسانوں کو انصاف دلانا ایک اہم مقصد ہے۔ ’کسان نیائے‘ کے لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ سوامی ناتھن فارمولے کی بنیاد پر کسان کو ایم ایس پی دینے کی قانونی گارنٹی دی جائے۔ یہی سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ جی اور سوامی ناتھن جی کو صحیح معنوں میں خراج عقیدت ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔