’کیا آپ حکومت کے لیے کام کرتے ہیں؟‘ راہل کے ایک سوال سے رپورٹر کی بولتی بند، دیکھیں ویڈیو

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں آج بھی خوب ہنگامہ ہوا، پارلیمنٹ میں جاری رخنہ اندازی پر کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں انھوں نے کہا کہ ایوان کو چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
راہل گاندھی، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں آج بھی خوب ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ پارلیمنٹ میں جاری رخنہ اندازی پر کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے میڈیا سے بات چیت کی۔ اس دوران ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ حکومت کا کہنا ہے کہ ہاؤس آرڈر میں نہیں آ رہا ہے، اس لیے صحیح سے کام نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس پر راہل گاندھی نے رپورٹر سے ہی سوال پوچھ لیا کہ ’’کیا آپ حکومت کے لیے کام کرتے ہیں؟‘‘ ساتھ ہی راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہہ دیا کہ ایوان چلانا حکومت کی ذمہ داری ہے، اپوزیشن کی نہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ایوان نہیں چلنے دینے کے لیے اپوزیشن کو ذمہ دار ٹھہرایا جانا درست نہیں ہے۔ ہمیں ایوان میں ایشوز کو نہیں اٹھانے دیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس احاطہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ حکومت وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کو ہٹائے اور لکھیم پور کھیری معاملے پر ایوان میں بحث کرائے، لیکن حکومت اس سے پیچھے بھاگ رہی ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔