’میں بیرون ممالک جاتا ہوں تو میرے بوہرہ بھائی-بہن ملنے ضرور آتے ہیں‘، الجامعۃ السیفیہ کی تقریب سے پی ایم مودی کا خطاب

داؤدی بوہرہ طبقہ سے منسلک ادارہ الجامعۃ السیفیہ نئے کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ’’وقت کے ساتھ تبدیلی اور ترقی کی اس کسوٹی پر داؤدی بوہرہ طبقہ نے ہمیشہ خود کو کھرا ثابت کیا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>الجامعۃ السیفیہ کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب میں پی ایم مودی کی شرکت</p></div>

الجامعۃ السیفیہ کے نئے کیمپس کی افتتاحی تقریب میں پی ایم مودی کی شرکت

user

قومی آواز بیورو

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ممبئی واقع مرول علاقے میں داؤودی بوہرہ طبقہ کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے خطاب میں بوہرہ سماج سے خود کو بہت قریب بتایا اور کہا کہ ’’میں ملک ہی نہیں، بیرون ممالک میں بھی کہیں جاتا ہوں تو میرے بوہرہ بھائی-بہن مجھ سے ضرور ملنے آتے ہیں۔ وہ دنیا کے کسی بھی گوشے میں کیوں نہ ہوں، کسی بھی ملک میں کیوں نہ ہوں، ان کے دلوں میں ہندوستان کی فکر اور ہندوستان کے لیے محبت ہمیشہ دکھائی دیتی ہے۔‘‘

دراصل پی ایم مودی داؤدی بوہرہ طبقہ سے منسلک ادارہ الجامعۃ السیفیہ نئے کیمپس کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے تاثرات بیان کر رہے تھے۔ انھوں نے بوہرہ سماج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’وقت کے ساتھ تبدیلی اور ترقی کی اس کسوٹی پر داؤدی بوہرہ طبقہ نے ہمیشہ خود کو کھرا ثابت کیا ہے۔ آج الجامعۃ السیفیہ جیسے تعلیم کے اہم مرکز کی توسیع اس کی مزید ایک مثال ہے۔‘‘


اپنے خطاب کے دوران پی ایم مودی نے بوہرہ سماج کے تئیں اپنائیت کا اظہار بھی کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میری ایک شکایت ہے، میں چاہوں گا کہ آپ ایک اصلاح کیجیے۔ آپ نے مجھے بار بار عزت مآب وزیر اعظم کہا... یہاں میں وزیر اعظم نہیں ہوں، آپ کے کنبہ کا رکن ہوں۔‘‘ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ وہ 4 نسلوں سے بوہرہ سماج سے جڑے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔