اقتدار میں آنے پر ذات پر مبنی مردم شماری کرائیں گے: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ دلت، پسماندہ، محروم طبقے کے مفادات کے تحفظ کے لیے ذات پر مبنی مردم شماری بہت ضروری ہے اور ان کی جماعت اقتدار میں آنے کے بعد یہ کام ترجیحی بنیادوں پر کرائے گی۔

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماجوادی پارٹی (سپا) کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی سرکار کے اقتدار میں آنے کے بعد ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی۔ مہان دل ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے اتوار کو کہا کہ دلتوں اور پسماندوں کو ورغلا کر اقتدار تک پہنچی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) دراصل آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اور گوتم بدھ کے بتائے ہوئے راستے پر دیوار بن کر کھڑی ہو گئی ہے۔ انتخابات نزدیک آتے دیکھ کر دلتوں اور پسماندہ طبقے کے ممبر اسمبلیوں کو وزیر بنا کرلالی پاپ دیا جا رہا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ دلت، پسماندہ، محروم طبقے کے مفادات کے تحفظ کے لیے ذات پر مبنی مردم شماری بہت ضروری ہے اور ان کی جماعت اقتدار میں آنے کے بعد یہ کام ترجیحی بنیادوں پر کرائے گی۔ مہان دل اور سماج وادی پارٹی مل کر اکثریت والی سرکار بنائے گی۔ اب تک وہ 350 سیٹیں جیتنے کی بات کرتے تھے، لیکن بی جے پی کی طرف بڑھتے ہوئے عوامی غصے کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ان کا اتحاد 400 سیٹیں جیت سکتا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ کیشوا پرساد موریہ کا نام لئے بغیر کہا کہ بی جے پی میں نقلی موریہ ہیں، اصلی موریہ مہان دل کے کیشو دیو موریہ ہیں، جنہیں ایس پی حکومت میں بڑا عہدہ دیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔