پنجاب میں گیہوں کی خرید آج سے شروع

پنجاب منڈی بورڈ کے چیئرمین لال سنگھ نے یہاں بتایا کہ منڈی بورڈ نے وبا کے مشکل وقت کے دوران گیہوں کی خرید کے چیلنجنگ کاموں کے لئے پختہ تیاریاں کی ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: پنجاب حکومت نے آج سے شروع ہو رہے گیہوں خرید کو لے کر سبھی 154 مارکٹ کمیٹیوں میں کووڈ ٹیکہ کاری کیمپ قائم کیے ہیں، تاکہ منڈیوں میں آنے والے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے سبھی افراد کو کووڈ سے بچاؤ کا ٹیکہ لگایا جا سکے۔

پنجاب منڈی بورڈ کے چیئرمین لال سنگھ نے یہاں بتایا کہ منڈی بورڈ نے وبا کے مشکل وقت کے دوران گیہوں کی خرید کے چیلنجنگ کاموں کے لئے پختہ تیاریاں کی ہیں۔ حکومت گیہوں کے ایک ایک دانے کو خریدنے کے لئے پرعزم ہے، وہیں کسانوں، مزدوروں، آڑتیوں اور خرید ایجنسیوں کے ملازمین کی سیکورٹی بھی یقینی بنائی جائے گی۔


انہوں نے بتایا کہ منڈی بورڈ نے کووڈ سیکورٹی اقدامات پر سختی سے عمل، ماسک اور سینیٹائزر مہیا کرائے ہیں۔ خرید مراکز پر فصل لے کر آنے والے کسانوں کے لئے ایک لاکھ ماسک اور 35000 لیٹر سینیٹائزر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ منڈیوں میں بھیڑ بھاڑ کو روکنے کے لئے اناج منڈیوں کی تعداد 1872 سے بڑھا کر 4000 کی گئی ہے اور اس سیزن کے دوران 130 لاکھ ٹن گیہوں خریدنے کا ہدف ہے۔

ان کے مطابق منڈی بورڈ کی طرف سے کسانوں کو آڑھتیوں کے ذریعہ پاس جاری کیے جائیں گے۔ پچھلے ربیع سیزن میں کووڈ کی پابندیوں کے باوجود 127.13 لاکھ ٹن گیہوں کی کامیابی خرید کی تھی اور کسانوں کو آڑھتیوں کے ذریعہ 17.51 لاکھ پاس دیئے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔