مغربی بنگال کشمیر بن جائے تو کیا حرج ہے؟ عمر عبد اللہ کا بی جے پی سے سوال؟
عمر عبد اللہ نے کہا ’’بی جے پی کے لیڈروں کے مطابق دفعہ کی تنسیخ کے بعد کشمیر جنت بن گیا ہے تو مغربی بنگال کے کشمیر بننے میں کیا حرج ہے؟‘‘
سری نگر: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے مخالف امیدوار سوبھیندو ادھیکاری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈروں کے مطابق دفعہ کی تنسیخ کے بعد کشمیر جنت بن گیا ہے تو مغربی بنگال کے کشمیر بننے میں کیا حرج ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنگالی لوگ کشمیر سے بہت محبت کرتے ہیں اور کافی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔ خیال رہے کہ مغربی بنگال کی نندی گرام اسمبلی نشست کے بی جے پی امیدوار سوبھیندو ادھیکاری نے ایک جلسہ سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر ترنمول کانگریس دوبارہ بر سر اقتدار آئے گی تو مغربی بنگال کشمیر بن جائے گا۔
عمر عبد اللہ نے اتوار کے روز مذکورہ بی جے پی امیدوار کے اس بیان کے رد عمل میں ایک ٹویٹ میں کہا ’’لیکن بی جے پی والوں کے مطابق تو دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر جنت بن گیا ہے، تو مغربی بنگال کے کشمیر بننے میں کیا حرج ہے! بہر حال بنگالی لوگ کشمیر سے بہت محبت کرتے ہیں اور یہاں کافی تعداد میں آتے ہیں لہذا ہم اس فضول بیان پر آپ کو معاف کرتے ہیں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Mar 2021, 2:04 PM