اب بی جے پی بغیر انتخابات لڑے ہی حکومت بنا لیتی ہے: رام مادھو
بی جے پی کے جنرل سکریٹری رم مادھو نے ایک ایسا بیان دیا ہے جس نے جمہوریت پر ہی سوال کھڑے کر دیئے ہیں
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس نے ٹوئٹ کر کے ان کے بیان کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’سچ میں بہت طاقت ہوتی ہے، وہ جگہ بنا کر باہر نکل ہی آتی ہے۔ اس بار بی جے پی کا سچ رام مادھو کے راستے باہر نکلا ہے۔ لیکن یہ سچ جمہوریت کے لئے بہت ڈراؤنا ہے۔ کرناٹک سے لے کر اروناچل پردیش تک غیر جمہوری طریقہ سے حکومتوں کو گرایا جانا اس سچ کی بانگی ہے۔‘‘ رام مادھو نے امبیڈکر انٹر نیشنل سینٹر میں سینئیر صحافی سنتوش کمار کی کتاب ’بھارت کیسے مودی مے ہوا‘ کے اجراء کے موقع پر ی بات کہی تھی کہ ’’اب تو ہم (بی جے پی)ایسی حالت میں ہیں کہ انتخابات بغیر لڑے ہی حکومت بنا لیتے ہیں‘‘۔
اس موقع پر رام مادھو نے اپنے خطاب میں اپنے دل کی بات کو جائز کرنے کے لئے کہا کہ اب ملک تبدیلی کی سیاست سے گزر رہا ہے اور تبدیلی یہ ہے کہ اب تقسیم کرکے اقتدار حاصل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اب اقتدار کارکردگی کے ذریعہ ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ سال 2014 اور 2019 کے انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر بی جے پی جیتی تھی لیکن وہ یہ بتانا بھول گئے کہ سال 2014 سے پہلے بی جے پی کی کون سی کارکردگی تھی جو بی جے پی کی جیت کی وجہ بنا۔ واضح رہے سال 2014 کے انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کی وجہ کانگریس کے خلاف جھوٹے بدعنوانی کا پروپیگنڈ تھا جو کہ بعد میں یہ پروپیگنڈا غلط ثابت ہوا۔
رام مادھو چاہے جو بھی کہیں لیکن حقیقت یہ ہی کہ بی جے پی اگر اقتدار میں ہے تو وہ سماج میں تقسیم کی وجہ سے ہے نہ کہ کارکاردگی کی وجہ سے۔ اس حقیقت کا سب کو علم ہے کہ سال 2019 میں بی جے پی کے پاس عوام میں کارکردگی کے نام پر کچھ بھی نہیں تھا اور پلوامہ حملہ کے بعد بالاکوٹ میں سرجیکل اسٹرائیک نے حکومت کی تمام خامیوں کو دبا دیا تھا۔ 2019 کے انتخابات سے پہلے بھی قومی معیشت کا برا حال تھا اور آج بھی اقتصادیات کے ہر شعبہ سے بری ہی خبریں آ رہی ہیں اور بے روزگاری بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
واضح رہے سال 2014 سے مودی کے دور اقتدار میں ڈالر کے مقابلہ روپے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اس کے با وجود ہوا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی اور کاروبار کا اتنا بر احال ہونا کہ ہر شعبہ میں بکری میں بھاری گراوٹ نظر آ رہی ہے۔
بی جے پی نے منی پور، اروناچل پردیش، گوا اور کرناٹک میں جس طرح حکومتیں بنائی ہیں اس میں انتخابات کا کوئی کردار نہیں ہے بلکہ جو بات رام مادھو نے کہی کہ بی جے پی بغیر انتخابات لڑے ہی حکومت بنا سکتی ہے وہ ثابت ہو چکا ہے۔ یہ یک ایسی حقیقت ہے جو قومی جمہوریت کے لئے بہت خطرناک ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Oct 2019, 12:46 PM