کٹھوعہ-اناؤ ریپ: مودی نے خاموشی توڑی، کہا بیٹیوں کو انصاف ملے گا

کٹھوعہ اور اناؤ کے واقعات پر اشارہ کرتے ہوئے وزیر اعطم مودی نے کہا کہ پچھلے دو دنوں سے جو واقعات موضوع بحث ہیں ان سے ہم سب شرمندہ ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

طویل خاموشی کے بعد بلآخر وزیر اعظم نریندر مودی نے کٹھوعہ اور اناؤ عصمت دری کے واقعات پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ، ’’گزشتہ دو دنوں سے جن واقعات پر بحث ہو رہی ہے وہ ایک ذی شعور معاشرے کا حصہ نہیں ہو سکتے۔ ایک ملک اور سماج کے طور پر ہم سب شرمندہ ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’میں ملک کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا اور پورا انصاف ہوگا۔ ہماری بیٹیوں کو انصاف ضرور ملے گا۔‘‘

واضح رہے کہ ویزر اعظم نریندر مودی کی مسلسل چل رہی خاموشی کے بیچ ویب سائٹ ’دی کوئنٹ‘ نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں سرخی لگائی گئی ’’کٹھوعہ اور اناؤ کے واقعات پیر نریندر مودی کا بیان‘‘۔ خبر کے اندر یہ لکھا گیا کہ وہ اس خبر کو اس وقت اپ ڈیٹ کریں گے جب وزیر اعظم کٹھوعہ اور اناؤ کے واقعات پر در حقیقت کوئی بیان جاری کریں گے۔ اب انہوں نے بیان جاری کر دیا ہے، تاہم بیٹیوں کا انصاف کب ہوگا یہ کسی کو معلوم نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 13 Apr 2018, 12:40 PM