کیا ہے ’کیوٹ چارج‘ جو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہو گیا؟

ایک سوشل میڈیا یوزر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ان سبھی چارجز کی وجہ سے ہی میں ہندوستان میں فلائٹ بک نہیں کرتی ہوں۔ مجھے کیوٹ چارج کی شکل میں 20 ہزار روپے دینے ہوں گے۔‘‘

کیوٹ چارج / سوشل میڈیا
کیوٹ چارج / سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر انڈیگو ایئرلائنس کے ایک ٹکٹ کا اسکرین شاٹ بہت تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں فیئر چارجز کی جانکاری دی گئی ہے اور اس میں ایک جگہ لکھا ہے ’کیوٹ چارج‘ (Cute Fee)۔ اسی کیوٹ چارج نے سوشل میڈیا پر سبھی کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے، اور دو دنوں سے لوگ اس پر خوب تبصرے کر رہے ہیں۔

انڈیگو ایئرلائنس کے ٹکٹ کا اسکرین شاٹ گزشتہ 10 جولائی کو شانتنو نامی ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا گیا۔ اس میں کیوٹ چارج کو دیکھنے کے بعد کئی لوگوں کو یہ سمجھ میں ہی نہیں آیا کہ آخر کیوٹ چارج ہوتا کیا ہے! یہ بھی سمجھ میں نہیں آیا کہ کیوٹ چارج کے نام پر ایئرلائنس کیوں گاہک سے وصولی کر رہا ہے۔ فلائٹ کا یہ ٹکٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی دلچسپ کمنٹس سامنے آنے شروع ہو گئے۔


شانتنو نامی ٹوئٹر ہینڈل سے اس ٹکٹ کے اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا تھا ’’میں یہ جانتا ہوں کہ میں عمر کے ساتھ زیادہ کیوٹ (پیارا) ہوتا جا رہا ہوں، لیکن کیا انڈیگو اس کے لیے مجھے پیسے دینے کو کہے گا۔‘‘ ایک سوشل میڈیا یوزر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے ’’ان سبھی چارجز کی وجہ سے ہی میں ہندوستان میں فلائٹ بک نہیں کرتی ہوں۔ مجھے کیوٹ چارج کی شکل میں 20 ہزار روپے دینے ہوں گے۔‘‘

بہرحال، اگر آپ نہیں جانتے تو یہ جان لیں کہ کیوٹ چارج کا مطلب ہے ’کامن یوزر ٹرمینل ایکوئپمنٹ‘ ایئرپورٹ پر کئی طرح کی سیکورٹی مشینیں جیسے کہ میٹل ڈٹیکٹر، اسکلیٹر وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان سبھی مشینوں پر ڈی جی سی اے چارج وصول کرتا ہے جسے کیوٹ فیس کا نام دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔