معاشی سروے 24-2023 میں کیا کچھ ہے خاص؟ آئیے 17 پوائنٹس میں اہم باتوں پر ڈالیں نظر

مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ میں معاشی سروے 24-2023 پیش کیا، یہ رپورٹ چیف اکونومک ایڈوائزر وی. اننت ناگیشورن اور ان کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>نرملا سیتارمن، فائل تصویر یو این آئی</p></div>

نرملا سیتارمن، فائل تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

پیر کے روز مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں معاشی سروے 24-2023 پیش کیا۔ اس سروے رپورٹ میں ملک کی شرح ترقی، مہنگائی، عالمی وبا کے اثرات، کاروبار سمیت کئی معاملوں کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ یہ اکونومک یعنی معاشی سروے چیف اکونومک ایڈوائزر وی. اننت ناگیشورن اور ان کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔ آئیے اس سروے رپورٹ کو 17 پوائنٹس میں سمجھنے کی کوشش کریں...

  1. مالی سال 25-2024 میں اکونومک گروتھ ریٹ (معاشی شرح ترقی) 6.5 سے 7 فیصد رہنے کا اندازہ، جبکہ 24-2023 میں یہ 8.2 فیصد رہنے کا اندازہ ہے۔

  2. غیر یقینی عالمی معاشی کارکردگی کے باوجود مالی سال 24-2023 میں گھریلو سطح پر ترقی کو فروغ دینے والے عناصر نے معاشی ترقی کو سہارا دیا۔

  3. ہندوستانی معیشت مضبوط اور مستحکم حالت میں ہے، جو جغرافیائی-سیاسی چیلنجز سے نمٹنے میں اس کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

  4. عالمی وبا کے اثرات سے پوری طرح سے نکلنے کے لیے گھریلو محاذ پر سخت محنت کرنی ہوگی۔

  5. تجارت، سرمایہ کاری اور ماحولیات جیسے اہم عالمی ایشوز پر اتفاق بنانا غیر معمولی طور سے مشکل ہو گیا ہے۔

  6. قلیل مدتی مہنگائی کی پیشین گوئی موافق ہے، لیکن ہندوستان کو دال پروڈکشن میں لگاتار کمی اور نتیجہ کار قیمتوں کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  7. مانسون معمول کے مطابق رہنے کی امید اور درآمدگی قیمتوں میں نرمی سے آر بی آئی کے مہنگائی سے متعلق اندازوں کو قوت ملتی ہے۔

  8. غریب اور ذیلی آمدنی والے صارفین کے لیے خوردنی اشیاء کی مہنگی قیمتوں کے سبب ہونے والی مشکلات کو ڈائریکٹ بینفٹ ٹرانسفر یا مناسب مدت کے لیے جائز مخصوص خریداری کے واسطے کوپن کے ذریعہ قابو میں کیا جا سکتا ہے۔

  9. جغرافیائی-سیاسی کشیدگی میں ترقی اور اس کا اثر آر بی آئی کی مانیٹری پالیسی کے رخ کو متاثر کر سکتا ہے۔

  10. ہندوستان کے مالیاتی شعبہ کا منظرنامہ روشن ہے۔ چونکہ مالیاتی شعبہ اہم بدلاؤ سے گزر رہا ہے، اس لیے اسے عالمی یا مقامی سطح پر پیدا ہونے والی ممکنہ کمزوریوں کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

  11. بہتر کارپوریٹ اور بینکوں کے اکاؤنٹس سے ذاتی سرماہی کاری کو مزید مضبوطی ملے گی۔

  12. ہندوستان کی پالیسیاں چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نمٹ پائی، عالمی غیر یقینی والے حالات کے باوجود قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا گیا۔

  13. ٹیکس کی تعمیل کے فوائد، اخراجات میں پابندی اور ڈیجٹلائزیشن نے حکومت ہند کے سرکاری خزانہ میں بہتر توازن رکھنے میں مدد کی۔

  14. آرٹیفیشیل انٹلیجنس (مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی) کے سبھی ہنر مند سطح کے مزدوروں پر پڑنے والے اثرات کو لے کر بہت بے یقینی۔

  15. چین سے ایف ڈی آئی بہاؤ میں اضافہ سے ہندوستان کو عالمی سپلائی سیریز میں شراکت داری بڑھانے اور برآمدگی کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

  16. ملک میں 54 فیصد مرض غیر صحت مند غذا کے سبب ہوتے ہیں؛ متنواز، متنوع غذا کی طرف بدلاؤ کی ضرورت۔

  17. بیرون ممالک میں بسے ہندوستانیوں کے ذریعہ بھیجی گئی رقم 2024 میں 3.7 فیصد سے بڑھ کر 124 ارب ڈالر ہو گئی۔ 2025 میں اس کے 129 ارب ڈالر پہنچنے کا اندازہ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔