برج بھوشن سنگھ کی رہائش سے ہٹایا گیا ڈبلیو ایف آئی دفتر، وزارت کھیل نے ظاہر کیا تھا اعتراض

بتایا جا رہا ہے کہ برج بھوشن کے احاطہ کو خالی کرنے کے بعد ڈبلیو ایف آئی نئی دہلی میں ایک نئے پتہ سے کام کرے گا، پتہ چلا ہے کہ ڈبلیو ایف آئی کا نیا دفتر نئی دہلی کے ہری نگر علاقہ میں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

وزارت کھیل کی طرف سے حال ہی میں سخت اعتراض ظاہر کیے جانے کے بعد 29 دسمبر کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کا دفتر اس کے سابق صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کی رہائش سے ہٹا دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ برج بھوشن کے احاطہ کو خالی کرنے کے بعد ڈبلیو ایف آئی نئی دہلی میں ایک نئے پتہ سے کام کرے گا۔ ڈبلیو ایف آئی کا نیا دفتر نئی دہلی کے ہری نگر علاقہ میں ہے۔

واضح رہے کہ وزارت کھیل نے 24 دسمبر کو سنجے سنگھ کی قیادت والے نو تشکیل ڈبلیو ایف آئی پینل کو معطل کر دیا تھا۔ سنجے سنگھ کے ڈبلیو ایف آئی صدر منتخب ہونے کے تین دن بعد وزارت کی طرف سے یہ قدم اٹھایا گیا تھا۔ اس سخت کارروائی کے پیچھے ایک سبب برج بھوشن کی رہائش سے چل رہے دفتر کو بھی بتایا گیا تھا۔


قابل ذکر ہے کہ وزارت کھیل نے اپنے خط میں کہا تھا کہ ’’فیڈریشن کا کام سابق عہدیداروں (برج بھوشن) کی طرف سے کنٹرولڈ احاطہ سے چلایا جا رہا ہے، جو وہ مبینہ احاطہ بھی ہے جس میں کھلاڑیوں کے جنسی استحصال کا الزام لگایا گیا ہے اور حال میں عدالت اس معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔‘‘ وزارت نے یہ بھی کہا تھا کہ نیا پینل سابق (ڈبلیو ایف آئی) عہدیداروں کے پورے کنٹرول کے تحت کام کر رہا تھا، جو قومی کھیل کوڈ کے مطابق نہیں تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔