مغربی چمپارن: جھاڑی سے پجاری کی لاش برآمد ہونے کے بعد حالات کشیدہ

مقامی لوگوں نے جب واقعہ کی جانکاری پولیس کو دی تو فوراً پولیس اہلکار جائے واقعہ پر پہنچے اور انھوں نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بگہا سب ڈویژنل اسپتال بھیج دی۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس
علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بگہا: بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے بتھوریا تھانہ علاقہ سے پولیس نے سموار کی صبح جھاڑی سے پجاری کی لاش برآمد کی ہے۔ اس خبر کے پھیلنے کے بعد لوگوں کے درمیان چہ می گوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور حالات کشیدہ ہیں۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی دیر رات نوگاواں گاﺅں میں منا راﺅ کے گھر سے پوجا کرانے کے بعد پجاری ارون پانڈے (45) سائیکل سے اپنے گھر شیرا بازار کی جانب نو گاواں۔ چندراہا مین روڈ سے لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران راستے میں بدمعاشوں نے پجاری کا تیز اسلحہ سے قتل کر دیا اور لاش کو جھاڑی میں پھینک دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جھاڑی میں پڑی لاش کو آج صبح دیکھنے کے بعد گاﺅں والوں نے اس کی اطلاع بتھوریا تھانہ پولیس کو دی۔ واقعہ کی جانکاری کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بگہا سب ڈویژنل اسپتال بھیج دی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔