بنگال: جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم، سرکاری اسپتالوں میں خدمات بحال

ممتا بنرجی کے ساتھ جونئیر ڈاکٹروں کے 31 نمائندوں کے درمیان 90 منٹ تک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے سامنے 12نکاتی مطالبے پیش کیے جسے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منظور کرلیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: جونیر ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد ریاست کے تمام سرکاری اسپتالوں میں حالات معمول پر آگئے ہیں۔ این آر ایس اسپتال میں مریض کی موت کے بعد ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی سے ناراض ہوکر 11جون سے ہی جونیئر ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں۔ کل شام وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد جونیئر ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کولکاتا شہر کے تمام سرکاری اسپتال این آر ایس، ایس ایس کے ایم اسپتال، آرجی کار میڈیکل اسپتال و کالج، چترنجن میڈیکل کالج و اسپتال اور کولکاتا میڈیکل کالج و اسپتال میں اوپی ڈی اور ایمرجنسی میں لمبی لمبی قطاریں ہیں۔ آر جی کار میڈیکل کالج و اسپتال کے بکنگ آفیسر نے کہا کہ چوںکہ ایک ہفتہ سے کام کاج ٹھپ ہوگیا تھا۔


وزیر اعلی ممتا بنرجی کے ساتھ ریاستی سکریٹریٹ نوبنو میں جونئیر ڈاکٹروں کے 31 نمائندوں کے درمیان 90 منٹ تک میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں 14میڈیکل کالج کے نمائندے اور دو سینئر ڈاکٹر موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ کے سامنے `12نکاتی مطالبہ پیش کیا جسے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے منظور کرلیا۔ پوری میٹنگ کی کارروائی کو لائیو نشر کیا گیا تھا۔ اس میٹنگ میں ڈی جی پی ویرنندر،کولکاتا پولس کمشنر رانوج شرما ودیگر افسران موجود تھے۔

اس موقع پر وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کئی اہم اعلانات کیے جس میں تمام سرکاری اسپتالوں میں نوڈل آفیسر کی تقرری شامل ہے، جو اسپتالوں کی سیکورٹی پر نگاہ رکھیں گے۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی وارڈ میں مریض کے ساتھ صرف دوافراد کو جانے کی اجازت ہوگی اور مریض سے بات چیت کرنے کے لئے پی آر او کی تعیناتی، جونیئر ڈاکٹروں کی شکایت تھی کہ این آر ایس اسپتال میں حملہ منصوبہ بند تھا اس کی وجہ سے پولس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔