بنگال میں ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، 2 افراد کی موت، 25 زخمی

ہاوڑہ میں جنوب مغرب ریلوے کے سنترہ گاچھی اسٹیشن کے فٹ اوور برج پر بھگدڑ مچنے سے 2 افراد کی موت ہو گئی جبکہ درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

23 Oct 2018, 9:42 PM
کولکاتہ میں ریل کے پُل پر بھگدڑ، 2 افراد ہلاک 13 زخمی

کلکتہ: ملک میں ریل حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ امرتسر کے ہولناک حادثہ کی یادیں ابھی دھومل بھی نہیں ہوئی کہ اب مغربی بنگال کے ایلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے حادثہ ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہوڑہ کے سنترہ گاچھی ریلوے اسٹیشن میں ایک ساتھ ہی تین ٹرینوں کی آمد کے اعلان کی وجہ سے بھگدڑ مچی۔

حادثہ میں دو افراد ہلاک اور کم سے کم 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ حالات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی موقع پر پہنچیں اور اسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں سے ملاقات۔

جنوب مشرقی ریلوے سی آر پی او کے سومن مجمدار نے کہا کہ شام 6بجے مسافروں کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن پر موجود تھی ۔فٹ اور برج بھی مسافروں سے بھرا ہوا تھا اور اچانک تین ٹرینوں کی آمد کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی اور یہ حادثہ رونما ہوگیا ۔اس سے قبل 29ستمبر 2017میں اس طرح کا حادثہ 2017میں پیش آیا تھا۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے حادثہ کے بعد زخمیوں کو ایک لاکھ روپے اور ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔در اصل ریلوے اسٹیشن پر ایک ہی فوٹ برج ہے ۔ چوں کہ ایک ساتھ تین پلیٹ فارم پر تین ٹرینوں کی آمد کا اعلان کردیا گیا ہے اس کی وجہ سے افراد تفری مچ گئی ۔ریلوے نے بتایا کہ حالات کنٹرول میں ہیں۔

فٹ اورر برج پر بہت ہی زیادہ مسافروں کی بھیڑ تھی ، چوں کہ ایک ساتھ ہی تین ٹرینوں کی آمد کا اعلان کردیا گیا اس لیے مسافر جلد سے جلد پلیٹ فارم پر پہنچنے کیلئے جلد بازی کرنے لگے اور اس کے نتیجے میں یہ حادثہ ہوگیا۔آر پی ایف اور جی آر پی کے جوان موقع پر بڑی تعداد میں پہنچ گئے ہیں ۔حالات اس وقت کنٹرول میں ہیں ۔آخری اطلاعات کے مطابق اب تک 25افراد کو اسپتال میں پہنچایا گیا ہے جس میں پانچ سے زاید خواتین اور کئے بچے بھی شامل ہیں ۔ان میں سے تین افراد کی حالات نازک بنی ہوئی ہے ۔۔ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر032221072 (۔سنترہ گاچھی 03326295561کھڑکپور 032221072جاری کیا ہے ۔ان نمبرات پر فون کرکے حادثہ سے متعلق معلومات حاصل کیا جاسکتاہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے حادثہ کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ ممتا بنرجی نے حادثہ کے لئے ریلوے کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپروائی اور تال میل میں کمی کی واجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے زخمیوں کے لواحقین کے حق میں 5-5 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کے حق میں ایک-ایک لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سانتراگاچھی اسٹیشن پر بھگدڑ کے بعد ممتا بنرجی نے اپنے رد عمل میں کہا، ’’ریلوے ملک کی لائف لائن ہے۔ ملک کی لائف لائن کو پٹری سے نہیں اترنا چاہئے۔ رولوے کو مسافروں کا پورا خیال رکھنا چاہئے۔ میں ریلوے پر بیجا الزام نہیں لگا رہی۔ جان ہونے دیجئے۔ اگر وہاں بہت زیادہ بھیڑ تھی تو بھیڑ کو انہیں کم کرنا چاہئے تھا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
کولکاتہ میں ریل کے پُل پر بھگدڑ، 2 افراد ہلاک 13 زخمی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔