بنگال: بی جے پی امیدوار کی کار سے بڑے پیمانے پر نقدی برآمد، الیکشن کمیشن نے مانگی رپورٹ

کھٹال لوک سبھا حلقے سے بی جے پی امیدوار اور سابق آئی پی ایس آفیسر بھارتی گھو ش کی کار سے کل رات بڑے پیمانے پر نقد روپے برآمد ہوئے ہیں۔ کھٹال لوک سبھا حلقے میں 12 مئی کو پولنگ ہونی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

کولکاتا: کھٹال لوک سبھا حلقے سے بی جے پی امیدوار اور سابق آئی پی ایس آفیسر بھارتی گھو ش کی کار سے کل رات بڑے پیمانے پر نقد روپے برآمد ہوئے ہیں۔ کھٹال لوک سبھا حلقے میں 12مئی کو پولنگ ہونی ہے۔

پولس کے ذرائع کے مطابق رات 12.30 بجے پنگال مندال بارا علاقے میں کارتلاشی کے دوران بھارتی گھوش کے قافلے میں شامل چار گاڑیوں سے بڑے پیمانے پر نقد برآمد روپے ہوئے ہیں۔ کھٹال لوک سبھا حلقے میں 12 مئی کو پولنگ ہونی ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق پولس نے بتایا ہے کہ یہ رقم دوکروڑ روپے سے زاید ہے۔


حالانکہ کچھ میڈیا رپورٹوں میں 1.13 لاکھ روپے برآمد ہونے کی بات کہی جا رہی ہے۔ اس حوالہ سے پولس نے بھارتی گھوش کو حراست میں لے لیا اور ان سے نقدی کے حوالہ سے پوچھ گچھ کی گئی۔

دوسری جانب بھارتی گھوش نے پولس پر ہی الزام عاید کردیا ہے کہ وہ میری کار میں روپے رکھ کر ڈرامہ کررہی ہے۔ اس سے قبل بھی بھارتی گھوش نے ترنمول کانگریس کے ورکروں کو دھمکی دی تھی کہ اترپردیش سے لوگ بلواکر ان کی پٹائی کرائیں گے۔ بھارتی گھوش کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ہے۔


دریں اثنا، ممتا بنرجی نے کھٹال میں انتخابی اجلاس سے کہا کہ مجھے میری زبان کھلوانے پر مجبور نہ کریں، آپ عوام کے خلاف غلط بول رہے ہیں، اپنی حد کو پار نہ کریں۔

الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق انتخابات کے دوران کوئی بھی امیدوار 50 ہزار سے زیادہ کا کیش اپنے ساتھ لے کر نہیں چل سکتا۔ اس سے زیادہ کیش برآمد ہونے پر اس کے حوالہ سے کاغذات دکھانے پڑتے ہیں۔ بھارتی گھوش کی گاڑی سے کیش برآمد ہونے کے معاملہ میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور الیکشن کمیشن نے ڈی ایم سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔