مغربی بنگال: کوچ بہار میں دلخراش حادثہ، کرنٹ لگنے سے 10 کانوڑ یاتری ہلاک، متعدد زخمی
مغربی بنگال کے کوچ بہار میں اس وقت ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جب اتوار کے روز کرنٹ لگنے سے 10 کانوڑ یاتری ہلاک ہو گئے
کولکاتا: مغربی بنگال کے کوچ بہار میں اس وقت ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جب اتوار کے روز کرنٹ لگنے سے 10 کانوڑ یاتری ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جل پیش جا رہے یاتریوں کو لے جا رہی پک اپ وین میں کرنٹ آنے کے سبب پیش آیا۔ یاتریوں کو واقعہ کے فوراً بعد اسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ ممکنہ طور پر واقعہ وین میں ڈی جے سسٹم کے لئے کی گئی جنریٹر کی وائرنگ کی وجہ سے پیش آیا ہوگا۔ ماتھابھنگا کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس امت ورما نے کہا ’’رات کے تقریباً 12 بجے میکھلی گنج پولیس اسٹیشن کے تحت دھرلا برج پر یہ واقعہ پیش آیا، جہاں جل پیش جا رہے یاتریوں کو لے جا رہی پک اپ وین بجلی کے کرنٹ کی زد میں آ گئی۔ بادی النظر محسوس ہوتا ہے کہ یہ حادثہ ڈی جے کے لئے کی گئی جنریٹر وائرنگ کے سبب پیش آیا۔ ڈی جے سسٹم وین کے عقبی حصہ میں نصب کیا گیا تھا۔
پولیس عہدیدار نے کہا ’’متاثرین کو چنگربندھا بی پی ایچ سی لایا گیا۔ طبی اہلکار نے 27 میں سے 16 افراد کو بہتر علاج کے لئے جلپائی گڑی اسپتال ریفر کیا ہے۔ وہ کرنٹ سے معمولی طور پر جھلسے ہییں تاہم ان کا بہتر طبی معائنہ کیا جانا ضروری ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔