مغربی بنگال کے گورنر کو منسوخ کرنا پڑا کوچ بہار کا دورہ، ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے کی تھی شکایت

گورنر سی وی آنندا بوس نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے کوچ بہار جانے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا کیونکہ وہ ووٹ کے دن لوگوں کے ساتھ رہنا چاہتے تھے، لیکن انھوں نے دیکھا کہ اس معاملے پر سیاست کی جا رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنندا بوس، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنندا بوس، تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آواز بیورو

مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنندا بوس اب انتخاب کے دوران کوچ بہار کا دورہ نہیں کریں گے۔ انھوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ کوچ بہار میں جمعہ کے روز پہلے مرحلہ کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے۔ گورنر کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ’ان کے دفتر کا وقار مجروح ہو‘۔ اس سے پہلے گورنر بوس کے اس دورہ کی خبر پر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا اور ترنمول کانگریس نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

گورنر بوس نے دورہ منسوخ کرنے کا یہ فیصلہ تب لیا ہے جب ترنمول کانگریس کی شکایت کے بعد انتخابی کمیشن نے انھیں ایک نوٹس بھیجا۔ اس میں مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ کوچ بہار کا دورہ رد کر دیں، کیونکہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی۔ ریاست میں برسراقتدار ترنمول کانگریس نے جمعرات کو الیکشن کمیشن میں ایک شکایت درج کی تھی اور کہا تھا کہ کوچ بہار میں انتخاب میں مداخلت کرنے اور اسے متاثر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


ترنمول کانگریس کے سخت رخ اور انتخابی کمیشن کے مشورہ کے بعد جمعرات کو ایک بیان میں گورنر آنندا بوس نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے دفتر کے وقار کو کسی طرح سے ٹھیس پہنچے اور کوئی بھی انھیں کسی بھی سیاسی کھیل میں مہرے کی طرح استعمال کرے۔ اس لیے انھوں نے اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی گورنر نے کہا کہ انھوں نے کوچ بہار جانے کا فیصلہ اس لیے کیا تھا تاکہ وہ ووٹ کے دن لوگوں کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ لیکن انھوں نے دیکھا کہ ان کے ارادے پر سیاست کی جا رہی ہے۔ حالانکہ آئینی التزامات کے مطابق کوئی بھی گورنر کو کسی جگہ جانے سے نہیں روک سکتا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔